Business Recorder - Business & Finance

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شاندار پیشرفت، زیرِ انتظام اثاثہ جات میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ
پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی کیو اے ایم سی)، جسے پاکرا کی جانب سے اے ایم ٹو  کی درجہ بندی اور مستحکم آؤٹ لک حاصل ہے، نے مالی سال 2025 میں اپنے زیرِ انتظام اثاثہ جات (اسیٹ انڈر مینجمنٹ) میں سالانہ 117 فیصد شاندار اضافہ ریکارڈ کر کے ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ کمپنی پاک قطر گروپ کا حصہ ہے، جو پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کا بانی اور صفِ اول کا ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ سنگِ میل کمپنی کی اس حیثیت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ وہ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسلامی اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں میں شامل ہے۔ یہ ترقی اس کے شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے تسلسل، مؤثر گورننس، منظم سرمایہ کاری فلسفے اور اخلاقی بنیاد پر دولت کے فروغ کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اس غیر معمولی پیشرفت کا محرک اس کے متنوع فنڈز کی مسلسل بہترین کارکردگی، سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور انفرادی و ادارہ جاتی کلائنٹس پر مشتمل توسیع پاتی کسٹمر بیس ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں کمپنی نے اسلامی سرمایہ کاری اصولوں سے ہم آہنگ ویلیو پر مبنی مالیاتی مصنوعات متعارف کرا کر مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت نے کہا کہ کہ ہم اپنے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر دل سے شکر گزار ہیں جس کی بدولت ہم اس شاندار ترقی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پائیدار اور شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں تاکہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی مالیاتی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ پاک قطر میں ہمارا عزم ہے کہ ہم اسلامی اثاثہ مینجمنٹ کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنے رہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025