Business Recorder - Business & Finance

بلال فائبرز کا آئی ٹی سیکٹر میں قدم، 1 کروڑ روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری سے آغاز
ٹیکسٹائل ساز کمپنی بلال فائبرز لمیٹڈ  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک کاروباری منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت ایک آئی ٹی ڈویژن قائم کیا جائے گا، جس کے لیے ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو جاری کیے گئے نوٹس میں کمپنی نے اپنی بحالی (ریوائیول) کی حکمتِ عملی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئی ٹی، ہیلتھ ٹیک اور الیکٹرک وہیکل کے شعبوں میں ممکنہ شمولیت کے لیے ایک جامع کاروباری منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لیے اسٹیک ہولڈرز، تکنیکی ماہرین اور مشیروں سے  مشاورت میں مصروف ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ مجوزہ آئی ٹی ڈویژن ابتدائی طور پر پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو ہدف بنائے گا، جب کہ مستقبل میں عالمی سطح پر توسیع کا بھی ارادہ ہے۔

یہ ڈویژن مختلف خدمات فراہم کرے گا جن میں ویب سائٹ اور ای کامرس پلیٹ فارم کی تیاری، موبائل ایپ ڈیولپمنٹ، ایم وی پی (منیمم وائبل پروڈکٹ) کی تشکیل، آئی ٹی سپورٹ، ساس (SaaS) اور سبسکرپشن پر مبنی پلیٹ فارمز، اور  ایس ایم ایز کے لیے حسبِ ضرورت انٹرپرائز سافٹ ویئر کی تیاری شامل ہوگی۔

بلال فائبرز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت اور صنعتی شراکت داریوں — جیسا کہ پاشا (P@SHA) اور پنجاب آئی ٹی بورڈ (پی آئی ٹی بی) — سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کے لیکن کم لاگت والے آئی ٹی حل فراہم کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔

مالی تخمینوں کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ نئی ڈویژن سے سالانہ آمدنی 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے 7 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے، جبکہ 18 ماہ میں بریک ایون حاصل کیا جائے گا اور دو سال کے اندر مستحکم منافع کی امید ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی روایتی سرگرمیاں معطل رہیں اور کوئی کاروباری عمل انجام نہیں دیا گیا۔ تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی بحالی کے لیے متبادل کاروباری خطوط اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

1987 میں قائم ہونے والی بلال فائبرز لمیٹڈ پاکستان میں یارن کی تیاری اور فروخت کے شعبے میں سرگرم ہے۔ کمپنی پولی/کاٹن، پولی/وسکوز، سی وی سی، وسکوز اور کاٹن یارن تیار کرتی ہے جو بُنائی اور نٹنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔ بلال فائبرز اپنی مصنوعات یورپ، مشرقِ بعید اور مشرقِ وسطیٰ کو بھی برآمد کرتی ہے۔