Business Recorder - World

روس کے ساحل کے قریب شدید زلزلوں کے بعد سونامی الرٹ جاری
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اطلاع دی کہ اتوار کو روس کے مشرق بعید کے ساحل کے قریب زلزلوں کے ایک سلسلے نے دھماکہ خیز جھٹکے پیدا کیے، جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کیا گیا۔

ابتدائی طور پر 5.0 اور 6.7 شدت کے زلزلوں سے سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا، لیکن 0849 جی ایم ٹی پر آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد یو ایس جی ایس نے خبردار کیا کہ ’’کچھ ساحلی علاقوں پر خطرناک سونامی لہریں متوقع ہیں۔

یو ایس جی ایس کے مطابق روسی ساحلوں پر 30 سینٹی میٹر سے 1 میٹر (3.3 فٹ تک) اور جاپان و امریکی ریاست ہوائی میں 30 سینٹی میٹر (1 فٹ) سے کم اونچائی کی لہریں متوقع ہیں۔

زلزلوں کا مرکز بحرالکاہل میں، شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی سے تقریباً 150 کلومیٹر (93 میل) مشرق میں تھا۔

یو ایس جی ایس نے کہا کہ ابتدائی جھٹکوں کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی آئے، جن میں ایک اور 6.7 شدت کا زلزلہ شامل تھا۔

روس کی ایمرجنسی منسٹری نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ کمانڈر جزائر میں بیئرنگ سی کے جنوب مغربی حصے میں 60 سینٹی میٹر تک اور جزیرہ نما کامچاتکا میں 15 سے 40 سینٹی میٹر تک لہریں متوقع ہیں۔

جزیرہ نما کامچاتکا بحرالکاہل اور شمالی امریکا کی ٹیکٹونک پلیٹوں کا ملاپ ہے، جو اسے زلزلوں کا ایک حساس علاقہ بناتا ہے۔

1900 سے اب تک، اس خطے میں 8.3 یا اس سے زیادہ شدت کے سات بڑے زلزلے آ چکے ہیں۔