Business Recorder - Business & Finance

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان میں خالص غیرملکی براہِ راست سرمایہ کاری میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ چین سے آنے والی سرمایہ کاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2025ء میں خالص براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال 2024ء میں یہ سرمایہ کاری 2 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی، یوں ایف ڈی آئی میں 110 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جائزہ کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 27 فیصد بڑھ کر 4.026 ارب ڈالر ہوگئی جبکہ اخراجات 92 فیصد اضافے کے ساتھ 1.569 ارب ڈالر تک جاپہنچے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ساتھ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بتدریج بڑھ رہی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کا ملکی معیشت پر اعتماد مضبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری کھاتے میں اضافی توازن اور ایف ڈی آئی میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ  ذخائر بھی بڑھ رہے ہیں اور 20 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

ملکی سطح پر کئے گئے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ مالی سال مجموعی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری  میں چین سرفہرست رہا ،  چین کا حصہ تقریباً 50 فیصد رہا۔ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال میں 91 فیصد یا 584 ملین ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1.227 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو مالی سال 2023-24 میں 643 ملین ڈالر تھی۔

مالی سال 2024-25 کے دوران ہانگ کانگ 470 ملین ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جو کہ مالی سال 2023-24 میں 212 ملین ڈالر تھی۔ جائزہ مدت کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 283 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، جو کہ 114 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔