Business Recorder - World

غزہ میں اسرائیلی حملے، 14 فلسطینی شہید
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی غزہ میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

ایمرجنسی سروس کے مطابق، جمعہ کی صبح جنوبی شہر خان یونس کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے، جب کہ توپ خانے کی گولہ باری اور فائرنگ بھی کی گئی۔ ایجنسی کے اعلیٰ اہلکار محمد المغیر کے مطابق خان یونس میں دو علیحدہ حملوں میں 10 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک حملہ ایک رہائشی مکان پر، جب کہ دوسرا بے گھر افراد کے لیے قائم خیمہ بستی پر کیا گیا۔

شمالی غزہ کے جبالیہ النزلة علاقے میں ایک اور فضائی حملے میں مزید چار افراد شہید ہوئے، تاہم غزہ میں میڈیا پر عائد پابندیوں اور متعدد علاقوں تک رسائی کی مشکلات کے باعث اے ایف پی ان ہلاکتوں اور دیگر تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر فوجی حکام نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کی تحقیقات کے لیے درست جغرافیائی محل وقوع (کوآرڈینیٹس) فراہم کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ تازہ حملے اس واقعے کے فوراً بعد سامنے آئے ہیں جس میں اسرائیل نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ کو غلطی سے نشانہ بنایا۔ جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے، جس پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی۔

اس سے قبل بدھ کو جنوبی غزہ میں قائم غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 20 افراد چل بسے۔

ادھر 6 جولائی سے قطری دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد 21 ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق رائے حاصل کرنا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 1,219 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جوابی کارروائی میں اسرائیل کے فوجی آپریشن نے اب تک کم از کم 58,667 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی جوابی فوجی کارروائی میں اب تک کم از کم 58,667 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔