Business Recorder - World

یورپی ممالک کے پاس پابندیاں بحال کرنے کا کوئی جواز نہیں، ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کو یورپی ہم منصبوں کو خبردار کیا کہ انہیں ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز حاصل نہیں، جب کہ یورپی ممالک نے دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ چند ماہ میں ”اسنیپ بیک“ میکانزم استعمال کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اگر یورپی یونین اور ای 3 کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دھمکیوں اور دباؤ کی پرانی پالیسیوں کو ترک کر کے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ کسی نئے دور کے مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب دوسرا فریق منصفانہ، متوازن اور باہمی فائدہ مند معاہدے کے لیے تیار ہو۔

یہ بیانات عباس عراقچی کی برطانوی، فرانسیسی، جرمن وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس سے کانفرنس کال کے بعد سامنے آئے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی سفارتکاروں نے عباس عراقچی کو آگاہ کیا کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر نئی ڈیل کی جانب ٹھوس پیش رفت نہ ہوئی تو اگست کے اختتام تک اسنیپ بیک میکانزم استعمال کیا جائے گا۔

گذشتہ ماہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بَرو نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے مضبوط، قابل تصدیق عزم نہ ہونے کی صورت میں یورپی ممالک پابندیاں بحال کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

مذاکرات کی بحالی پر قیاس آرائیاں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد شدت اختیار کر گئیں۔ معاہدے کی شق کے مطابق عدم تعمیل کی صورت میں اکتوبر سے پہلے پابندیاں بحال کی جا سکتی ہیں۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال کا حق ترک نہیں کرے گا۔