Business Recorder - Business & Finance

پاکستان سروسز لمیٹڈ میں اے کے ڈی گروپ کی بڑی سرمایہ کاری، 28 فیصد حصص خرید لیے
اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو پہلے عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی تھی نے پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) — جو پرل کانٹینینٹل ہوٹلز چین کی مالک اور منتظم ہے — میں 27.95 فیصد حصص 6.36 ارب روپے میں حاصل کر لیے ہیں۔

یہ پیش رفت پی ایس ایل نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے ایک نوٹس کے ذریعے ظاہر کی۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کو 15 جولائی 2025 کو اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں انہوں نے سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 110 اور لسٹڈ کمپنیز (ووٹنگ شیئرز کے خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 کے ریگولیشن 4(2) کے تحت 27.95 فیصد ووٹنگ شیئرز کے حصول سے متعلق باضابطہ انکشاف کیا۔

اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز نے اپنی ذیلی کمپنی اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 14 جولائی 2025 کو پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 90,89,651 ووٹنگ شیئرز فی شیئر 700 روپے کی شرح سے حاصل کیے، جن کی مجموعی مالیت 6.36 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

نوٹس کے مطابق اس لین دین کے بعد اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز کی پی ایس ایل میں مجموعی شیئر ہولڈنگ 90,89,651 شیئرز ہوگئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ ووٹنگ شیئرز کا 27.95 فیصد ہے۔

پاکستان سروسز لمیٹڈ بنیادی طور پر ہوٹل انڈسٹری میں سرگرم ہے اور پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کی چین کی ملکیت و انتظام سنبھالتی ہے۔