Business Recorder - Pakistan

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025، پاک فضائیہ کا دستہ برطانیہ پہنچ گیا
پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک دستہ، جس میں جدید ترین جے ایف -17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے اور  سی -130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہے، رائل ایئر فورس بیس فیئرفورڈ، برطانیہ پہنچ گیا ہے تاکہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شوز میں سے ایک رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو – 2025 (آر آئی اے ٹی) میں شرکت کر سکے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی اے ایف کی آر آئی اے ٹی میں شرکت اس کے پیشہ ورانہ کمال، عملی صلاحیت اور مقامی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے عزم کی مظہر ہے۔

اس بین الاقوامی مشن کی عملی اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے، پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیاروں نے برطانیہ جاتے ہوئے پی اے ایف کے آئی ایل-78 ایریل ری فیولنگ ٹینکر کی مدد سے کامیاب ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے آپریشنز انجام دیے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پیچیدہ ایندھن بھروانے کا عمل پی اے ایف کی طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور اس کے ہوا باز اور زمینی عملے کی مہارت کا مظہر ہے، جو ملکی سرحدوں سے باہر بھی کارروائیاں سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III ایک 4.5 جنریشن کا کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ ہے، جو ای اے ایس اے ریڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر میزائل سے لیس ہے۔ یہ طیارہ مختلف اقسام کے جنگی مشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور موجودہ چیلنجز کے تناظر میں فضائی طاقت کے مؤثر استعمال کو ممکن بناتے ہوئے قومی سلامتی کو مضبوط کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ پاکستان-بھارت کشیدگی کے بعد برطانیہ بھر میں جوش و خروش کی فضا قائم ہے، جہاں ہوا بازی کے شوقین افراد اور دفاعی ماہرین پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III کی آمد کے شدت سے منتظر تھے۔

اس طیارے کی جنگی کامیابیاں اور عملی کارکردگی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے، اور اس کی آر آئی اے ٹی میں شرکت ایرو اسپیس اور دفاعی حلقوں میں ایک بڑا اور انتہائی متوقع مظاہرہ سمجھی جا رہی ہے۔

آر آئی اے ٹی کی سالانہ روایت کے مطابق، پی اے ایف کے  سی-130 ہرکولیس طیارے کو اس سال کے تھیم ”آئیز ان دی اسکایئز“ سے متاثر ہو کر خصوصی رنگ و روغن سے مزین کیا گیا ہے۔

آر آئی اے ٹی-2025 میں پی اے ایف کے جدید لڑاکا طیاروں اور فنکارانہ طور پر پینٹ شدہ  سی -130 کی شرکت کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، ہوا بازی کے تجربات کا تبادلہ کرنا، اور پاکستان ایئر فورس کی جدید، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور عالمی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے والی ایئر فورس کے طور پر مثبت تصویر کو اجاگر کرنا ہے۔