Business Recorder - Markets

پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو تعاون کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور ایل سلواڈور نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کردیے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی ) اور ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس کے درمیان طے پایا ہے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی حیثیت سے دستخط کئے۔

وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے صدر نایب بوکیلے سے سان سلواڈور میں ملاقات کی۔یہ کسی پاکستانی سرکاری نمائندے اور سلواڈور کے سربراہِ مملکت کے درمیان ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب اور صدر بوکیلے نے ایل سلواڈور کے اُس منفرد تجربے پر تفصیلی بات کی جس کے تحت انہوں نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کا درجہ دیا تھا اس تجربے کی روشنی میں پاکستان کیسے اپنا ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک تشکیل دے سکتا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کو مکمل طور پر بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مرکوز رکھا گیا۔

معاہدے کا مقصد بٹ کوائن پر مبنی اقدامات، عوامی شعبے میں اس کی اپنائیت، بلاک چین کے ذریعے مالی شمولیت اور ابھرتی معیشتوں کے لیے مؤثر پالیسی سازی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

صدر بوکیلے نے پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایل سلواڈور اُن ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا جو مالی خودمختاری کے لیے کرپٹو کرنسی کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ شراکت داری جدت، شمولیت، اور باہمی سیکھنے کے جذبے پر مبنی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطہ کار نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی  کا قیام اور ملک کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان جیسے اقدامات کر چکا ہے۔