Business Recorder - Pakistan

پی آئی اے ایک بار پھر سے برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کیلئے تیار
برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی پابندی کا خاتمہ پی آئی اے کی بین الاقوامی فضائی حفاظتی معیارات کی مکمل پاسداری کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے بدھ کے روز پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم کردی، جس کے بعد اب وہ برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی درخواست دے سکتی ہیں۔

یہ پابندی 2020 میں اس وقت عائد کی گئی تھی جب پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے پائلٹ لائسنسوں کی صداقت سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ برطانیہ کی منظوری عالمی حفاظتی اصولوں پر ادارے کی سختی سے عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی بحالی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اور پی آئی اے نے اپنا پرواز شیڈول بھی جمع کرادیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے آپریشن کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازوں سے کیا جائے گا۔

شیڈول کی منظوری ملتے ہی ابتدائی طور پر ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی ائی اے انتظامیہ  وزیراعظم  و نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع ، وزارت دفاع ،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کی خصوصی طور پر شکر گزار ہے جن کی ذاتی کاوشوں سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا

پابندی سے قبل پی آئی اے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلاتی تھی جن میں 10 لندن، 9 مانچسٹر اور 2 برمنگھم کے لیے شامل تھیں۔