Business Recorder - World

غزہ جنگ بندی معاہدہ، ٹرمپ کی آج قطری وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات پر بات چیت کی جا سکے۔

ایکسیوس کے رپورٹر باراک راوید نے ایکس پر ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ٹرمپ اور شیخ محمد کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

باراک راوید نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ اور شیخ محمد کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار 6 جولائی سے دوحہ میں جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین مذاکراتی دور میں شریک ہیں جہاں ایک امریکی حمایت یافتہ تجویز پر بات چیت جاری ہے جس میں 60 روزہ جنگ بندی، مرحلہ وار یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے بعض علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور تنازع کے خاتمے پر مذاکرات شامل ہیں۔

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی، اسٹیو وٹکوف نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہیں۔ قطر فریقین کے درمیان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

امریکی، قطری اور مصری ثالث جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کوشاں ہیں تاہم اسرائیل اور حماس کے درمیان فلسطینی علاقے سے ممکنہ اسرائیلی انخلا کی حد پر اختلافات برقرار ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے فوجی حملے میں اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان حملوں  نے شدید غذائی بحران کو جنم دیا ہے۔