Business Recorder - Technology

پاکستان میں بی وائی ڈی کی شارک 6 پک اَپ اگلے ہفتے لانچ ہوگی
بی وائے ڈی پاکستان 25 جولائی کو اپنی شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) لانچ کرنے جا رہا ہے، جو کہ ملک میں پک اَپ ٹرک سیگمنٹ میں پہلی پی ایچ ای وی گاڑی ہوگی۔

اگرچہ کمپنی نے ابھی تک گاڑی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، لیکن اس کی موازنہ ڈبل کیبن/پک اَپ سیگمنٹ میں موجود روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں سے کی جا سکتی ہے، جن میں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو، ایسوزو ڈی میکس، اور جے ای سی - ٹی9 ہنٹر شامل ہیں۔

ایندھن پر چلنے والی ان گاڑیوں کی قیمتیں 1 کروڑ سے 2 کروڑ روپے کے درمیان ہیں۔ بی وائے ڈی کی یہ گاڑی ممکنہ طور پر روایتی انجن (جو پٹرول یا ڈیزل پر چلتے ہیں) کے مقابلے میں زیادہ قیمت رکھ سکتی ہے۔

پاک وہیل ڈاٹ کام کا اندازہ ہے کہ متوقع قیمت 1 کروڑ 90 لاکھ سے 2 کروڑ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصیات اور مختلف پہلوؤں کے لحاظ سے یہ پی ایچ ای وی گاڑی روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہو سکتی ہے۔

آٹو تجزیہ کار عثمان انصاری نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ بی وائی ڈی کے بارے میں صارفین کی جانب سے زیادہ رائے دستیاب نہیں ہے کیونکہ یہ کوئی پرانا برانڈ نہیں ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ ڈبل کیبن/پک اپ سیگمنٹ میں عمومی طور پر ایسی آف روڈ گاڑیاں شامل ہوتی ہیں جو ناہموار راستوں، دیہی علاقوں، پہاڑوں اور ڈھلوانوں پر چلانے کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ یہ گاڑیاں شہروں کے لیے کم موزوں سمجھی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی لوگ ان گاڑیوں کو ان کے بڑے سائز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، اور کیونکہ یہ کسی نہ کسی حد تک اسٹیٹس سمبل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ماضی میں یہ غلط فہمی رہی ہے کہ پاکستانی لوگ چینی ساختہ گاڑیاں نہیں خریدتے، لیکن ہیول، بی وائی ڈی اور چنگن جیسی کمپنیوں کی گاڑیاں اب اپنی کارکردگی، پرکشش خصوصیات، کم قیمت اور آرام دہ تجربے کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں اس وقت بی وائی ڈی کی دو گاڑیاں دستیاب ہیں — آٹو تھری ، جس کی ایکس-فیکٹری قیمت 90 لاکھ روپے ہے، اور Seal، جس کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

بی وائی ڈی نے شارک 6 کو عالمی سطح پر پہلی بار 14 مئی 2024 کو میکسیکو میں ایک تقریب کے دوران لانچ کیا، جہاں اس گاڑی کی قیمت 50,000 سے 60,000 امریکی ڈالر کے درمیان رکھی گئی۔

یہ بی وائی ڈی کی پہلی پک اپ گاڑی تھی جسے چین سے باہر عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا۔ اس کے بعد سے شارک 6 پی ایچ ای وی کو دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کیا جا چکا ہے، جن میں آسٹریلیا، برازیل، فلپائن اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

بی وائی ڈی کی ویب سائٹ کے مطابق، شارک 6 میں ایک 1.5 لیٹر کا ہائبرڈ اسپیشل ٹربو ہائی پاور انجن ہے جو بی وائی ڈی بلیڈ بیٹری کے ساتھ مل کر 321 کلو واٹ طاقت اور 650این ایم  ٹارک کی زیادہ سے زیادہ پیداوار فراہم کرتا ہے۔ اس میں ایسی خصوصیات شامل ہیں جیسے ہِل ہولڈ کنٹرول، وہیکل ڈائنامک کنٹرول، ہِل ڈیسنٹ کنٹرول اور آٹو ہولڈ۔