Business Recorder - Business & Finance

مذاکرات میں پیش رفت، تاجروں نے ہڑتال ملتوی کرنے پر اتفاق کرلیا، وزارتِ خزانہ
حکومت نے منگل کے روز تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37A پر مشاورت کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد تاجر تنظیموں نے اپنی ملک گیر ہڑتال 30 دن کے لیے ملتوی کر دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بڑے ایوانِہائے صنعت و تجارت، تاجر تنظیموں اور کاروباری انجمنوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ نے تاجروں کو یقین دلایا کہ حکومت کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام ہے، نہ کہ دیانت دار کاروباری طبقے کو ہراساں کرنا۔

مشاورت کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون برائے تجارت رانا احسان افضل خان، چیئرمین ایف بی آر اور کاروباری برادری کے نامزد نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

کمیٹی آئندہ 30 دنوں کے دوران تفصیلی مشاورت کرے گی اور باہمی اتفاقِ رائے سے تیار کردہ تجاویز وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

کاروباری نمائندوں نے فنانس ایکٹ کی شق 37A اور لین دین پر اس کے ممکنہ اثرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ حکومت نے ان خدشات کو تسلیم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جائز کاروبار پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

کمیٹی کا کام مکمل ہونے تک ہڑتال کی کال معطل رہے گی۔