Business Recorder - Pakistan

حکومت اور شوگر ملز کا چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے پر اتفاق
وفاقی حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے منگل کے روز چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ میں بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ایس ایم اے کی قیادت اور وزارت کے سینئر حکام شریک ہوئے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی قیمتوں پر کنٹرول کی کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مقررہ ایکس مل نرخ پر چینی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ قیمت میں اس کمی کے اثرات آئندہ دو سے تین روز میں پرچون مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر رانا تنویز حسین نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ پرچون قیمتوں کے نفاذ کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور چینی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر نظام وضع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے شوگر انڈسٹری کے ساتھ قریبی رابطہ مسلسل جاری رکھا جائے گا۔