Business Recorder - Business & Finance

دبئی کرپٹو کا مرکز بننے کیلئے کیا کررہا ہے؟
دبئی اب صرف کرپٹو کرنسی پر تجربات نہیں کر رہا — حالیہ اعلانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ اس میں مکمل داخل ہو رہا ہے۔

تازہ ترین مثالوں میں سے ایک دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایل ڈی) کا کرپٹو ڈاٹ کام نامی پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنا ہے، جس کا مقصد ورچوئل ریئل اسٹیٹ اثاثوں کے لیے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا ماحول تیار کرنا، اور پراپرٹی کے شعبے میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے استعمال کو دریافت کرنا ہے۔

اس سال کے اوائل میں دبئی فنانس (ڈی او ایف) نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر حکومت کی سروس فیس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ممکن بنانے پر کام کر رہا ہے۔

اعلان میں ڈی او ایف نے وضاحت کی کہ یہ اقدام دبئی کی کیش لیس اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کو سپورٹ کرتا ہے، تاکہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے محفوظ، مؤثر اور جامع مالی لین دین کو ممکن بنایا جا سکے، اور حکومت کو اپنی آفیشل پلیٹ فارمز پر نئی ڈیجیٹل ادائیگی چینل متعارف کرانے کا اختیار دیا جا سکے۔

سرکاری اداروں سے ہٹ کر، امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری بھی کرپٹو ادائیگیوں کو اپنی پروازوں اور ریٹیل مصنوعات کے لیے قبول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اور ان اداروں نے بھی کرپٹو ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

تو دبئی کے اس اختیار کے پیچھے عوامل کیا ہیں؟

خلیل قاسم، جو کہ کرپٹو ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی کائکو کے چیف بزنس آفیسر اور شریک بانی ہیں، نے بزنس ریکارڈر کو بتایا
دبئی کی حکومت اسٹریٹجک انداز میں کرپٹو کو اپنانے کی رفتار تیز کر رہی ہے، اور اسے معاشی تنوع اور 2026 تک 90 فیصد کیش لیس معیشت کے ہدف کے لیے ایک کلیدی عنصر تصور کر رہی ہے۔

ان کے مطابق، دبئی کی نان-آئل معیشت پہلے ہی دبئی کے جی ڈی پی میں 75.5 فیصد حصہ ڈال رہی ہے۔

یہ فعال حکمت عملی دبئی اقتصادی ایجنڈا ( ڈی 33) کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد دبئی کو ایک عالمی ڈیجیٹل اثاثہ مرکز میں تبدیل کرنا اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے موجدوں کو متوجہ کرنا ہے۔

اس اسٹریٹجی کا ایک بنیادی ستون ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (وی اے آر اے) ہے، جو دنیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹر ہے، جس نے کئی سالوں میں ایک مضبوط اور واضح ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ہے — جس میں سرمایہ کاروں کا تحفظ، سخت اے ایم ایل / کے وائی سی ضوابط شامل ہیں، جو اعتماد کو فروغ دیتے ہیں اور جائز کاروبار اور سرمایہ کو متوجہ کرتے ہیں۔

اس میں انفرادی افراد کے لیے کرپٹو سرگرمیوں پر ٹیکس فری حل شامل ہیں، اور اوورسیز سرمایہ کاری کے نئے امکانات بھی کھلتے ہیں۔

صارفین کے لیے، کرپٹو کو اپنانے کا مطلب ہے زیادہ آسانی اور رسائی ہے۔

مثال کے طور پر، امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری کا کرپٹو ادائیگیوں کو شامل کرنا، ٹیکنالوجی سے وابستہ صارفین کے لیے ہے، اور یہ بین الاقوامی ادائیگیوں میں درپیش مشکلات کو بھی کم کرتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ کے شعبے کے حوالے سے، خلیل قاسم نے بتایا کہ ٹوکنائزیشن دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کو ممکن بناتی ہے — جیسا کہ کوئی شخص ٹوکیو میں بیٹھ کر دبئی میں اپارٹمنٹ خرید سکتا ہے، بغیر دبئی آئے۔

دبئی کا ریئل اسٹیٹ شعبہ بنیادی طور پر نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ٹوکنائزیشن مارکیٹ میں لیکویڈیٹی بڑھاتی ہے، پراپرٹیز کو شیئرز کی طرح ٹریڈ کرنے کے قابل بناتی ہے، سرمایہ کاروں کو تیز رسائی اور اخراج فراہم کرتی ہے، اور بلاک چین کی شفاف اور ناقابلِ ترمیم ریکارڈنگ سے سکیورٹی اور لاگت میں کمی لاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ
یہ اسٹریٹجک تبدیلی دبئی کو پروپ ٹیک انوویشن میں عالمی لیڈر بناتی ہے، اور اسے مستقبل کے لیے تیار ایک ریئل اسٹیٹ مرکز کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔

دوسری جانب، بزنس ریکارڈر نے ٹریز کے سی ای او ایرکن کامران سے بھی بات کی، جنہوں نے کہا کہ ڈی ایل ڈی کا یہ قدم ٹرانزیکشن کو سادہ، لاگت کو کم اور سکیورٹی اور شفافیت کو بہتر بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاک چین کا استعمال فریکشنل اونرشپ (جزوی ملکیت) میں بھی مدد دیتا ہے — جیسا کہ ڈی ایل ڈی نے پہلے ہی شروع کیا ہے — جس سے لوگ مہنگی جائیداد کا کچھ حصہ خرید سکتے ہیں، اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا دائرہ وسیع ہوتا ہے۔

انہوں نے وی اے آر اے کے کردار کو بھی سراہا:

یہ اتھارٹی مارکیٹ کی سالمیت، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور اینٹی منی لانڈرنگ معیارات کو یقینی بناتی ہے، جس سے ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل اثاثہ ایکوسسٹم پروان چڑھتا ہے۔

یہ ہمہ جہت حکمت عملی دبئی کی حیثیت کو ایک قابلِ ضابطہ اور جدید عالمی ڈیجیٹل اثاثہ مرکز کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔

اگرچہ دبئی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کرپٹو ڈاٹ کام (جو کہ سنگاپور پر مبنی کمپنی ہے) کے ساتھ شراکت داری کیوں کی، لیکن یہ ضرور معلوم ہے کہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم — دبئی کے فرسٹ ڈپٹی رولر، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ — نے اپریل میں کرپٹو ڈاٹ کام کے صدر اور سی او او سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ڈیجیٹل معیشت، نئی ٹیکنالوجیز، ورچوئل اثاثوں اور مالیاتی جدت پر بات چیت ہوئی۔

کرپٹو ڈاٹ کام دنیا کے ان چند ایکسچینجز میں سے ایک ہے جسے وی اے آر اے کی مکمل لائسنسنگ حاصل ہے۔ یہ ریٹیل اور انسٹی ٹیوشنل سروسز کے لیے عارضی اور مستقل دونوں لائسنسز رکھتا ہے، جو اسے سرکاری اداروں کے ساتھ انضمام کے لیے ایک مثالی پارٹنر بناتا ہے۔

یہ کمپنی کرپٹو سے اے ای دی میں تبدیلی، محفوظ والٹس اور دبئی پے جیسے سرکاری نظام کے ساتھ انضمام کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

یہ دبئی میں ریجنل ہیڈکوارٹر بھی رکھتی ہے، مقامی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے، اور سنگاپور، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ریگولیٹرز کے ساتھ بھی کام کر چکی ہے۔

خلاصہ یہ کہ
دبئی کی کوششیں صرف وی اے آر اے کے قیام تک محدود نہیں ہیں۔
واضح لائسنسنگ فریم ورک، ایکسچینجز، کسٹوڈینز، اور دیگر کرپٹو سروس فراہم کنندگان کے لیے موجود ہیں۔

ڈی ایم سی سی جیسے کریپٹو فری زونز موجود ہیں، جو کرپٹو دوست پالیسی اور لائسنسنگ فراہم کرتے ہیں۔
حکومت اور شاہی خاندان نے ایونٹس، ایکسیلیریٹرز اور بلاک چین اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔
کرپٹو منافع پر کوئی انکم ٹیکس نہیں (ذاتی استعمال پر)، اور کئی زونز میں کارپوریٹ ٹیکس بھی لاگو نہیں۔

جبکہ سنگاپور اور یورپی یونین جیسے ممالک احتیاط سے بھرپور ریگولیٹری ماحول فراہم کرتے ہیں، اور امریکہ میں کوئی مرکزی فیڈرل ریگولیشن نہیں ہے، دبئی اپنی رفتار، وضاحت اور عزم کے ساتھ ایک عالمی کرپٹو مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔