Business Recorder - Business & Finance

حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی
قومی وزارتِ تحفظِ خوراک و تحقیق نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نئی قیمت کے مطابق چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

وزارت کے مطابق ”تمام صوبائی حکومتیں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں۔“

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کی سرکاری ادارہ، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)، نے 3 سے 5 لاکھ میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی خرید و درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔

قیمت کی پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ 8 جولائی کو حکومتِ پاکستان نے چینی کی قیمت میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جنوری سے چینی کی ریٹیل قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چینی دنیا بھر سے حاصل کی جائے گی، مخصوص بیگز میں پیک کی ہوئی اور کم از کم 25,000 ٹن کی پیشکش کو قبول کیا جائے گا۔

تاجروں کے مطابق  ٹی سی پی کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ٹینڈر کی متعین مقدار سے زیادہ یا کم چینی خرید سکے۔ ترسیل اگست میں مرحلہ وار شروع ہونے کی توقع ہے۔