Business Recorder - World

ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل دینے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل یوکرین کے دفاع کے لیے ضروری ہیں کیونکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ”باتیں تو میٹھی کرتے ہیں لیکن شام کو سب پر بم برسانے لگتے ہیں۔“

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے پیٹریاٹ میزائل یوکرین کو دیے جائیں گے، لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی لاگت یورپی یونین ادا کرے گی اور امریکہ کو اس کا مکمل معاوضہ ملے گا۔

ٹرمپ، جو پہلے روس کے ساتھ جنگ بندی کے خواہاں تھے، اب روسی صدر پیوٹن سے مایوس نظر آتے ہیں کیونکہ پیوٹن ان کی ثالثی کی کوششوں کے باوجود جنگ بندی پر راضی نہیں ہو رہے۔

خبر رساں ادارے ایکسیوس کے مطابق، ٹرمپ جلد ہی یوکرین کو جدید جارحانہ ہتھیار فراہم کرنے کا منصوبہ بھی پیش کریں گے، جو ان کی پچھلی پالیسی سے بالکل مختلف ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا، اور رائٹرز بھی اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکا۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مسلسل روسی میزائل اور ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے امریکہ سے مزید دفاعی سہولیات کی درخواست کی ہے۔

ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹ دے رہے ہیں، جن کی انہیں اشد ضرورت ہے، کیونکہ پیوٹن نے واقعی بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ وہ اچھی باتیں کرتا ہے، پھر شام کو سب کو بمباری کا نشانہ بناتا ہے۔ اور یہ بات مجھے پسند نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ
ہم انہیں جدید ترین فوجی ساز و سامان فراہم کریں گے۔ وہ ہمیں اس کا 100 فیصد معاوضہ ادا کریں گے، اور یہی ہماری خواہش ہے۔

ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں یوکرین اور دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔