Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید گراوٹ کا شکار
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ  مزید گراوٹ کا شکار ہو گیا اور اس کی قدر میں 0.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر 284.72 پر بند ہوئی، یعنی 26 پیسے کی کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 49 پیسے یا 0.17 فیصد کی تنزلی سے 284.46 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مقامی کرنسی روپیہ 284.46 پر بند ہوئی، جو کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر (گرین بیک) کے مقابلے میں 283.97 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر یورو پیر کی صبح 3 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا،ادھر میکسیکن پیسو پر بھی دباؤ دیکھا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے امریکہ کے دو بڑے تجارتی شراکت داروں سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ نے ہفتے کو یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم کو علیحدہ علیحدہ خطوط میں تازہ ترین ٹیرف کا اعلان کیا جو اُن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیے گئے۔

یورپی یونین اور میکسیکو دونوں نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا جبکہ یورپی یونین نے کہا کہ وہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کی معطلی کو اگست کے اوائل تک بڑھائے گی اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیتی رہے گی۔

ٹرمپ کی تازہ ترین ٹیرف دھمکیوں پر کرنسی مارکیٹ کا ردِعمل ایشیائی تجارت میں مجموعی طور پر معتدل رہا اگرچہ سیشن کے آغاز میں یورو تقریباً تین ہفتوں کی کم ترین سطح تک گرگیا۔

بعد ازاں، یورو نے کچھ حد تک سنبھالا لیا اور آخری اطلاعات کے مطابق یہ 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 1.1679 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا تھا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں میکسیکن پیسو 0.25 فیصد کمزور ہو کر 18.6699 پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر نے معمولی فائدہ حاصل کیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.07 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 1.3481 ڈالر پر آ گیا اور جاپانی ین 0.1 فیصد بڑھ کر فی ڈالر 147.28 پر ٹریڈ ہوا۔

سرمایہ کار اب ٹرمپ کی مسلسل ٹیرف دھمکیوں کے حوالے سے کافی حد تک بے حس ہوچکے ہیں اور عالمی تجارتی منظرنامے میں اُن کی تازہ ترین ہلچل بھی امریکی اسٹاکس کو ریکارڈ بلندیوں تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہی جبکہ امریکی ڈالر کو بھی صرف معمولی سہارا ہی مل سکا۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ سمجھی جاتی ہیں، پیر کو معمولی سی بڑھ گئیں۔ جمعہ کے روز 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد یہ اضافہ سامنے آیا، جب کہ سرمایہ کار روس پر امریکہ کی ممکنہ نئی پابندیوں کو دیکھ رہے ہیں، جو عالمی رسد کو متاثر کر سکتی ہیں۔ تاہم سعودی عرب کی پیداوار میں اضافے اورٹیرف سے متعلق جاری غیر یقینی صورتحال نے ان فوائد کو محدود رکھا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں پیر کو 15 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 70.51 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ اضافہ جمعہ کو ہونے والے 2.51 فیصد اضافے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے سودے 14 سینٹ اضافے کے ساتھ 68.59 ڈالر پر پہنچ گئے، جو گزشتہ سیشن میں 2.82 فیصد بڑھ چکے تھے۔