Business Recorder - Business & Finance

دیوان سیمنٹ نے اپنے پیدوارای یونٹ پر 6 میگاواٹ کا سولر سسٹم نصب کردیا
دیوان سیمنٹ لمیٹڈ نے کراچی میں واقع اپنی پیداواری یونٹ پر 6 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم کامیابی سے فعال کردیا ہے۔

لسٹڈ سیمنٹ ساز کمپنی نے یہ پیشرفت پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کی۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کمپنی نے  دھابیجی میں واقع اپنی پیداواری تنصیب پر 6 میگاواٹ کا قابل تجدید شمسی توانائی کا نظام کامیابی سے نصب کرلیا ہے۔

دیوان سیمنٹ نے آگاہ کیا کہ وہ اب اپنی عملی توانائی کی ضروریات کا 50 فیصد سے زائد حصہ اس قابل تجدید توانائی کے ذریعے پورا کررہی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ یہ اقدام قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے ہماری وابستگی اور مؤثر عملی کارکردگی پر ہماری توجہ کا عکاس ہے، اس قابلِ تجدید توانائی منصوبے میں کی گئی سرمایہ کاری سے لاگت میں کمی آئے گی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

دیوان سیمنٹ لمیٹڈ 1980 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی۔ یہ یوسف دیوان گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے جو کہ آٹوموٹیو اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ دیوان سیمنٹ سیمنٹ تیار اور اس کی فروخت کرتی ہے۔

اس کے دو پیداواری یونٹس ہیں: پاک لینڈ سیمنٹ لمیٹڈ اور سعدی سیمنٹ لمیٹڈ۔ کمپنی کی سالانہ کلنکر پیداوار کی صلاحیت 2.94 ملین ٹن ہے۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً سولر توانائی، کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو رہائشی اور تجارتی شعبوں میں خاص طور پر مقبول ہوتا جارہا ہے۔

اس بڑھتے ہوئے رجحان نے پالیسی سازوں کو قومی گرڈ اور توانائی شعبے پر اس کے اثرات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ بجلی کا استعمال جوں کا توں برقرار ہے۔

اس کے باوجود اس نسبتاً سستی توانائی کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جاچکے ہیں۔

مئی میں انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ  جو انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، نے کراچی میں اپنی فیکٹری میں 6.4 میگاواٹ کا سولر پاور منصوبہ مکمل کیا اور اسے فعال کردیا۔

مارچ میں چینی اور اس سے حاصل ہونے والی مصنوعات کی تیاری میں مصروف کمپنی طارق کارپوریشن لمیٹڈ  نے اپنی تنصیب پر 200 کلو واٹ کا سولر پاور سسٹم لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

فروری میں اولمپیا ملز لمیٹڈ نے اپنی تنصیب پر 500 کلو واٹ کا آف گرڈ سولر پاور سسٹم لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔