Business Recorder - Pakistan

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی علی امین گنڈا پور پر تنقید،انتشار پھیلانے پر وارننگ
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اُن کے رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگرچہ انہیں پُرامن مہمان کے طور پر خوش آمدید کہا گیا ہے لیکن  اگر وہ ماضی کی طرح اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے گنڈا پور کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی کابینہ اور ایم پی ایز کو لے کر دوبارہ آئیں،ہم انہیں دکھائیں گے کہ پشاور سے کچرا کیسے صاف ہوتا ہے، باصلاحیت طلبہ کو اسکالرشپس کیسے دی جاتی ہیں اور نواز شریف اسپتال جیسے جدید اسپتال ایک سال میں کیسے بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کسی حکومت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو بدلنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں، نہ کہ جھوٹے نعروں سے سیاست چمکائی جاتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پرتشدد ماضی اور حالیہ ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کی شہادت ہو یا سوات کے واقعات، گنڈا پور کی زبان سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔

انہوں نے آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ڈیپ فیک مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عناصر ملک کے دشمن ہیں۔

9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر ریاست کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو سری لنکا ماڈل پر لے جانے کی کوشش کی ۔

القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو مرکزی ملزم قرار دینا اس کیس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی استحکام کی نہیں بلکہ فساد کی علامت بن چکی ہے۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے انہوں نے طنز کیا کہ وہ واحد خاتون ہیں جو پانچ قیراط کے ہیرے مانگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو معاشی خوشخبری ملتی ہے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا پروپیگنڈہ سیل پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔

گنڈا پور کی کاہنہ آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 3 سے 4 ہزار لوگ بھی جمع نہ کرسکے اور ان کا رویہ ان کے فسادی ٹریک ریکارڈ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ 90 دن کی ڈیڈ لائن آپ نے خود کو دی ہے، پہلے اپنی اصلاح کریں۔

آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت، تعلیم،انفرااسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے ترقی کا ایک نیا ماڈل پیش کررہی ہے جسے دیگر صوبے رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔