Business Recorder - Pakistan

پاکستان نے بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے بیان کو مسترد کردیا
پاکستان نے بھارت کشیدگی کے بارے میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے حالیہ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ڈوول کا بیان نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے بلکہ ذمہ دار ریاستی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک خودمختار ملک کے خلاف عسکری جارحیت اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو مذموم بیانیے بنانے کی بجائے پاکستان کے ساتھ جنگ میں 6 لڑاکا طیاروں کی تباہی اور دیگر فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کسی فرد کا ذاتی طور پر نام نہیں لیا گیا تھا۔ بلاول کے بیان کا تعلق بعض ریاستی عناصر کے طرزِ عمل پر خدشات سے تھا، نہ کہ کسی مخصوص فرد سے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلاول نے اعتماد سازی کے اقدامات  کے تحت بعض تشویش ناک افراد کی بھارت حوالگی کی تجویز دی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سفیر شفقات علی خان نے کہا کہ پاکستان مختلف سطح پر افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سرحد پار دہشت گردی، جو افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے جنم لے رہی ہے اور پاکستان کی سلامتی و علاقائی خودمختاری کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے، سے نمٹنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025