Business Recorder - Pakistan

اداکارہ حمیرہ اصغر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا
آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور ماڈل حمیرہ اصغر، جن کی  لاش رواں ہفتے کراچی میں ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، کو جمعہ کے روز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ان کے اہل خانہ نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا ہے۔

ان کے جنازے اور تدفین میں حمیرہ کے والد، چچا، بھائی اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرہ کے چچا نے بتایا کہ وہ چار بھائیوں کی بہن تھیں اور ان سے فون پر بات چیت بھی ہوتی رہتی تھی، لیکن وہ گھر آنے سے گریزاں تھیں۔
چچا کے مطابق ”ہم نے کئی بار اسے لاہور آنے کی دعوت دی مگر وہ ہمیشہ یہی کہتی کہ آپ لوگ کراچی آ کر ملیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ حمیرہ کے والد نے مبینہ طور پر اس سے قطع تعلق کر رکھا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور میں مقیم خاندان نے پہلے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی تدفین کے انتظامات کرنے کی پیشکش کی۔ تاہم بعد ازاں حمیرہ کا بھائی کراچی پہنچا اور لاش کو لاہور منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش کو تقریباً چھ ماہ پرانی قرار دیا تھا لیکن ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد سے انکشاف ہوا ہے کہ حمیرہ کی موت کو کم از کم نو ماہ گزر چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے لیکن لاش کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے اور کیمیائی نمونے جمع کیے گئے ہیں، اور لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد نتائج شیئر کیے جائیں گے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حمیرا کے فلیٹ سے جمع کیے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی موت اکتوبر 2024 کے آس پاس ہوئی تھی۔ عرب نیوز نے ڈی آئی جی رضا کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلیٹ سے ملنے والے کھانے اور مشروبات کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ 2024 ہے اور اداکار کے فون پر آخری پیغامات بھی اکتوبر 2024 کے ہیں۔

32 سالہ اداکارہ حمیرہ اصغر جو گزشتہ سات برس سے کراچی کے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، کی مسخ شدہ لاش منگل کے روز اس وقت ملی جب ایک بیلف (عدالتی اہلکار) غیر ادا شدہ کرایہ کی بنیاد پر انخلا کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے وہاں پہنچا۔

پولیس نے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد شدید مسخ شدہ لاش برآمد کی جو انتہائی بگڑی ہوئی حالت میں تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرہ کے موبائل فون میں دو سمیں موجود تھیں، جو ستمبر 2024 سے غیر فعال تھیں۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کے الیکٹرک نے اسی عرصے میں بجلی کی فراہمی بھی بند کر دی تھی، کیونکہ بل ادا نہیں کیے گئے تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فلیٹ کے ساتھ والا اپارٹمنٹ خالی تھا، جس کی وجہ سے کئی ماہ تک کسی کو کوئی غیر معمولی چیز محسوس نہیں ہوئی۔