Business Recorder - Business & Finance

آئیڈیل اسپننگ ملز نے ناموافق حالات اور بڑھتی لاگت کے باعث اسپننگ یونٹ بند کر دیا
آئیڈیل اسپننگ ملز لمیٹڈ نے ناموافق مارکیٹ حالات اور بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ بتاتے ہوئے اپنی اسپننگ کی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اطلاع کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمعہ کو جاری کیے گئے نوٹس میں دی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئیڈیل اسپننگ ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 11 جولائی 2025 کو ہونے والی میٹنگ میں کمپنی کے اسپننگ سیکشن کے پلانٹ اور مشینری کے بڑے حصے کی فروخت یا تلفی کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ ناموافق حالات، خاص طور پر یارن کی کم ہوتی ہوئی طلب اور آپریشنز کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ  لہٰذا کمپنی اپنی اسپننگ کی سرگرمیاں بند کر دے گی لیکن اپنی ویونگ اور موزے بنانے والی یونٹس کو جاری رکھے گی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس معاملے پر شراکت داروں کی منظوری کے لیے ایک ہنگامی جنرل میٹنگ بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

آئیڈیل اسپننگ ملز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 8 جون 1989 کو پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ کمپنی کا بنیادی کام یارن، کپڑا اور ہوزری مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔

چند روز قبل ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجٹ میں موجود غیر حل شدہ ابہامات کو فوری طور پر دور کرے بصورت دیگر مسلسل عدم توجہ سے برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں اور برآمد کنندگان کا اعتماد کمزور ہو سکتا ہے۔ پاکستان ایک سنگین موڑ پر کھڑا ہے اور درست پالیسی سپورٹ کے ذریعے برآمد کنندگان نہ صرف ترقی بلکہ روزگار اور معاشی استحکام بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سہیل پاشا نے کہی ہے۔

سہیل پاشا نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر مالیاتی قانون 2024 میں متعارف کرائے گئے ٹیکس اقدامات کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، جس میں سادہ فائنل ٹیکس نظام (ایف ٹی آر) کی جگہ زیادہ پیچیدہ نارمل ٹیکس نظام (این ٹی آر) لے گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برآمدات کی آمدنی پر سیکشن 154 کے تحت 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس بطور کم از کم ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی، سیکشن 147 میں ذیلی دفعہ (6C) کے اضافہ کے ذریعے 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے؛ اس کے برعکس، مقامی فراہمیوں پر بھی 1فیصد ایڈوانس ٹیکس واجب الادا ہے۔