Business Recorder - World

بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح چھو گیا
کرپٹو مارکیٹ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 112,000 ڈالر کے قریب جاپہنچی ہے جس کی وجہ کرپٹو کرنسی کی بڑھتی قبولیت اور بڑے مالیاتی اداروں کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 11 ہزار 988 امریکی ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات تک 0.4 فیصد اضافے سے 111,259 ڈالر پردیکھا گیا، رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

پروفیشنل کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی اور سی ای او انتھونی پومپلیانو نے بدھ کو سرمایہ کاروں کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن واحد اثاثہ ہے جس کے بارے میں میری معلومات کے مطابق یہ جتنا بڑا ہوتا جاتا ہے، اتنا ہی کم خطرناک بنتا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو 100 سے 200 ارب ڈالر کے درمیان تھی، تب بہت ہی کم سرمایہ کار اس میں سرمایہ لگا سکتے تھے لیکن اب جب یہ اثاثہ کھربوں ڈالر کی قدر تک پہنچ چکا ہے تو دنیا کا تقریباً ہر بڑا سرمایہ کار اس میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی کرپٹو دوست پالیسیوں نے مجموعی طور پر ڈیجیٹل اثاثوں کو تقویت دی ہے اور اس شعبے کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھول دیے ہیں۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ، جسے امریکی صدر کے خاندان کی جانب سے چلایا جارہا ہے،ایک نیا ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) متعارف کرانے کا منصوبہ بنارہا ہے جو مختلف کرپٹو ٹوکنز — بشمول بٹ کوائن، ایتھر، سولانا اور رپل — میں سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ انکشاف منگل کو امریکی مارکیٹ ریگولیٹر کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویز میں کیا گیا۔

بٹ کوائن کی تیزی کا اثر دیگر کرپٹو کرنسیوں پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی، ایتھر، بھی تیزی دیکھی جارہی ہے اور یہ ایک ماہ کی بلند ترین سطح 2,794.95 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ آخری اطلاعات تک یہ 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2,740.99 ڈالر پر ٹریڈ ہورہی تھی۔

دیگر کرپٹو سے متعلقہ اسٹاکس میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بٹ کوائن خزانہ تحریک کے نمایاں مؤقف رکھنے والے مائیکل سیلر کے شریک بانی کردہ ادارے اسٹریٹیجی کے شیئرز 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 415.41 ڈالر تک پہنچ گئے جب کہ کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس گلوبل کے حصص 5.4 فیصد بڑھ کر 373.85 ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔