Business Recorder - Markets

پاکستان نے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاریوں کا آغاز کر دیا
وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان کے نمائندوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 7 جولائی سے 11 جولائی 2025 تک سرمایہ کاروں کے ساتھ پیشگی مارکیٹنگ پر مبنی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ملاقاتیں پانڈا بانڈ کے پہلے اجرا کی تیاری کے سلسلے میں ایک غیر تجارتی سرمایہ کار روڈ شو (نان ڈیل روڈ شو) کا حصہ ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ممکنہ ضمانت دہندگان،چینی ریٹنگ ایجنسی، اور چینی قانونی مشیروں کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کیے ہیں۔

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال اور مستقبل کے امکانات،قرضوں کے انتظام سے متعلق جاری اصلاحات اور مجوزہ پانڈا بانڈ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے اور پیش رفت پر توجہ مرکوز رہی۔

ان ملاقاتوں میں ریگولیٹری عمل، کریڈٹ کے تحفظ سے متعلق انتظامات اورآئندہ اجرا میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی گفتگو کی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی گئی پوسٹ کے مطابق اس غیر تجارتی روڈ شو (این ڈی آر) کو ابتدائی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خاصی دلچسپی حاصل ہوئی، جو پاکستان کی اصلاحاتی سمت پر اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں اس کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ سرمایہ کاروں سے فعال رابطے اور چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے فنڈنگ کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پانڈا بانڈ کا پہلا اجرا رواں سال متوقع ہے، جو کہ تمام دستاویزات کی تکمیل اور درکار منظوریوں، بشمول کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے کریڈٹ گارنٹی، کے بعد عمل میں آئے گا۔

یہ سنگِ میل اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اب چین کی وسیع اور متنوع مقامی بانڈ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے،اپنے سرمایہ کاروں کا دائرہ وسیع کرنےاور کثیرالجہتی شراکت داروں کی پشت پناہی سے مقامی کرنسی میں مالی وسائل حاصل کرنے کی اسٹریٹجک سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اب تک اس روڈ شو (این ڈی آر) کی کامیابی حکومت کے اُس عزم کی عکاسی کرتی ہے جو جدید اور مستقبل بین مالیاتی سفارت کاری پر مبنی ہے اور یہ ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ پاکستان اعتماد اور ساکھ کے ساتھ نئی سرمایہ مارکیٹوں میں داخلے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا کا حجم تقریباً 300 ملین ڈالر ہوگا۔