Business Recorder - Business & Finance

بینک نوٹ بنانے والی کمپنی پی ایس پی سی نے این ایس پی سی کو باضابطہ طور پر ضم کر لیا
پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پی ایس پی سی)، جو کرنسی نوٹوں اور دیگر سیکیورٹی پیپرز کی تیاری سے وابستہ کمپنی ہے، نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (این ایس پی سی) کے ساتھ کامیاب انضمام کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہو چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق اس انضمام کے نتیجے میں این ایس پی سی کے تمام اثاثے، واجبات، حقوق، ذمہ داریاں، معاہدے اور کاروباری سرگرمیاں مستقل طور پر پی ایس پی سی میں ضم ہو چکی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انضمام کے بعد این ایس پی سی اب ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر موجود نہیں رہی اور یہ بغیر تحلیل کیے ختم کر دی گئی ہے۔

پی ایس پی سی جو اسٹیٹ بینک کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، نے این ایس پی سی کو وفاقی حکومت سے حاصل کیا تھا۔ مرکزی بینک کے مطابق، یہ انضمام آپریشنل ہم آہنگی کے حصول اور صارفین کے لیے ویلیو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ اسٹریٹجک انضمام وسائل کے بہتر استعمال اور سیکیورٹی پرنٹنگ سروسز کی فراہمی میں زیادہ ہم آہنگی کا باعث بنے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ موقع فراہم کرے گا کہ صارفین کو مزید بہتر اور جدید مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔

اسٹیٹ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ این ایس پی سی کے تمام سرکاری و نجی صارفین کو انضمام کے بعد بھی موجودہ طریقہ کار کے تحت بلاتعطل خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی، اور پی ایس پی سی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں پاکستان کے مسابقتی کمیشن  نے پی ایس پی سی کو این ایس پی سی کے 100 فیصد شیئرز خریدنے کی منظوری دی تھی، جو ملک کے سیکیورٹی پرنٹنگ سیکٹر کی تنظیم نو کی سمت میں ایک اہم قدم تھا۔

پی ایس پی سی کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹوں اور انعامی بانڈز کی طباعت کا ذمہ سونپا گیا ہے، جبکہ اب ختم شدہ این ایس پی سی پاسپورٹس، ڈگریاں، چیکس اور مختلف سرکاری اسٹامپس جیسے اہم سیکیورٹی دستاویزات کی طباعت میں مصروف عمل تھی۔