Business Recorder - Pakistan

عالمی منڈی تک رسائی کی کوششیں تیز، ٹڈاپ نے برآمدات بڑھانے کیلئے اسٹرٹیجک اقدامات کی منظوری دیدی
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے پیر کے روز اسلام آباد میں اپنے 12ویں بورڈ اجلاس کے دوران برآمدی مسابقت بڑھانے اور مارکیٹ تک رسائی کو متنوع بنانے کے لیے کئی اسٹریٹجک اقدامات کی منظوری دے دی۔

سرکاری بیان کےمطابق یہ اجلاس وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سرکاری افسران اور ٹڈاپ بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈ نے پاکستان کی برآمدی مسابقت بڑھانے اور تجارتی سہولت کاری کے لیے متعدد اسٹریٹجک اقدامات کا جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی۔

منظور کیے گئے اہم نکات میں مالی سال 26-2025 کے لیے سالانہ بزنس پلان، 120 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش میں ”میڈ اِن پاکستان“ نمائشیں، قومی نمائشیں، برآمدات کے فروغ سے متعلق سیمینارز، اور ملک بھر میں نیشنل ایکسپورٹ ٹریننگ پروگرامز شامل ہیں۔

علاقائی تجارتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے تحت ٹڈاپ کے کوئٹہ اور سیالکوٹ کے علاقائی دفاتر میں ڈسپلے سینٹرز، کانفرنس رومز، اور آئی ٹی ایکسیلیریٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی۔ سیالکوٹ میں کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بورڈ نے بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں خواتین کاروباری شخصیات کی شرکت کو فروغ دینے کے اقدامات کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال خان نے زور دیا کہ پاکستان کی برآمدی پالیسی کو روایتی منڈیوں کے بجائے ابھرتی ہوئی بین الاقوامی منڈیوں کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی برآمدی مواقع کو متنوع بنائے گی اور چند مخصوص شعبوں پر انحصار کم کرے گی۔

وفاقی وزیر نے ٹڈاپ میں شعبہ جاتی تحقیق پر مامور ماہرین کی تقرری کی تجویز بھی دی تاکہ ڈیٹا پر مبنی تجزیے فراہم کیے جا سکیں، جو پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں مددگار ہوں گے۔

جام کمال نے ٹڈاپ کی تنظیم نو اور اسے عالمی تجارت کی جدید ضروریات سے ہم آہنگ ایک برآمداتی ادارہ بنانے کی جاری کوششوں کو سراہا، تاہم بہتری کی گنجائش کا بھی اعتراف کیا۔

اجلاس کا اختتام بیرون ملک پاکستان کے تجارتی مشنوں کے لیے پروموشنل معاونت میں اضافے اور ٹڈاپ بورڈ کی ذیلی کمیٹیوں کی پیش کردہ کلیدی سفارشات کی منظوری کے ساتھ ہوا۔