Business Recorder - World

ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید، نئی سیاسی جماعت کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کو ”مضحکہ خیز“ قرار دیتے ہوئے ٹیک ارب پتی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ناسا کے لیے ایلون مسک کے قریبی اتحادی کو نامزد کرنا مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا تھا۔

ایک روز قبل ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے ٹیکس کٹ اور اخراجاتی بل پر تنقید کرتے ہوئے نئی ”امریکہ پارٹی“ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے نیو جرسی سے واشنگٹن واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
تیسری جماعت بنانا مضحکہ خیز ہے۔ ریپبلکن پارٹی بہت کامیاب ہے۔ امریکہ کا نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر مبنی رہا ہے اور تیسری جماعت صرف کنفیوژن پیدا کرے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیسری جماعتیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں۔ وہ چاہے تو اس سے لطف اندوز ہو سکتا ہے، لیکن میں اسے فضول سمجھتا ہوں۔

ٹرمپ نے بعد ازاں ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ
دکھ ہوتا ہے کہ ایلون مسک مکمل طور پر ’ریلز سے اتر‘ گیا ہے، اور پچھلے پانچ ہفتوں میں وہ ایک ٹرین حادثہ جیسا بن چکا ہے۔

ایلون مسک نے ہفتے کے روز اپنی جماعت بنانے کا اعلان اس بنیاد پر کیا تھا کہ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجاتی بل امریکہ کو دیوالیہ کر دے گا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ
”جب @DOGE جیسا ادارہ ہی قرض میں 5 کھرب ڈالر کا اضافہ کرے گا تو اس کا فائدہ کیا ہے؟“

مسک نے اعلان کیا کہ ان کی نئی جماعت آئندہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے ان ریپبلکن ارکان کو ہٹانے کی کوشش کرے گی جنہوں نے ٹرمپ کے بل کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹرمپ کی 2024 انتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر کی مالی معاونت کی تھی اور اکثر وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ نظر آتے تھے۔ تاہم حالیہ اخراجاتی بل پر اختلاف نے دونوں کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی، جسے مسک نے بحال کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ مسک اس لیے ناخوش ہیں کیونکہ اس بل کے تحت ٹیسلا کو دی جانے والی گرین انرجی سبسڈیز ختم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی سرکاری امداد واپس لی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے ناسا کی سربراہی کے لیے مسک کے اتحادی جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ
یہ نامناسب تھا کہ ایلون کا قریبی دوست، جو اسپیس بزنس میں ہے، ناسا کی سربراہی کرے، کیونکہ ناسا ایلون کی کمپنیوں کے ساتھ گہرے روابط رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر میں ٹرمپ نے ارب پتی پرائیویٹ خلا باز آئزک مین کو ناسا کا ایڈمنسٹریٹر نامزد کیا تھا، لیکن 31 مئی کو سینیٹ کی منظوری سے قبل بغیر کسی وضاحت کے نام واپس لے لیا تھا۔

ادھر مسک کی نئی جماعت کے اعلان پر ازوریا پارٹنرز نے فوری ردعمل دیا اور اپنی مجوزہ ازوریا ٹیلسا کونکیوکسٹی ای ٹی ایف کی لانچ مؤخر کر دی۔ ازوریا  کے سی ای او جیمز فش بیک نے کہا کہ مسک کو اپنے سیاسی عزائم واضح کرنے چاہییں تاکہ بورڈ فیصلہ کر سکے کہ کیا وہ بطور سی ای او اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔