Business Recorder - World

برکس کا سربراہی اجلاس، ٹرمپ کا گروپ ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برکس گروپ کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ خود کو منسلک کرنے والے کسی بھی ملک پر امریکہ کی جانب سے 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب برکس ممالک کے رہنماؤں نے اتوار کے روز برازیل میں سربراہی اجلاس کا آغاز کیا۔

جی 7 اور جی 20 جیسے فورمز اندرونی اختلافات اور ٹرمپ کی ’امریکہ فرسٹ‘ پالیسی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، جب کہ برکس خود کو تجارتی جنگوں اور عالمی تنازعات کے دوران کثیرالطرفہ سفارت کاری کے پلیٹ فارم کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ریو ڈی جنیرو میں برکس اجلاس کے آغاز پر جاری مشترکہ اعلامیے میں گروپ نے عالمی تجارتی نظام کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف میں اضافے سے عالمی تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے، جو ٹرمپ کی پالیسیوں پر بالواسطہ تنقید سمجھی جا رہی ہے۔

چند گھنٹے بعد ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ
جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں سے خود کو منسلک کرے گا، اس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، اور اس پالیسی میں کسی کو استثنا حاصل نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کن پالیسیوں کو امریکہ مخالف سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ 9 جولائی کی ڈیڈلائن سے قبل درجنوں تجارتی معاہدے مکمل کرنے کی کوشش میں ہے، جن کے بعد سخت  ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔

2009 میں برکس گروپ کی پہلی کانفرنس میں برازیل، روس، بھارت اور چین شامل تھے، بعد ازاں جنوبی افریقہ بھی شامل ہوا۔ پچھلے سال مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کو بھی رکنیت دی گئی۔

سعودی عرب نے تاحال باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کی، جب کہ 30 سے زائد ممالک برکس میں شمولیت یا شراکت داری میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔

برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ برکس اب نان الائنڈ موومنٹ (این اے ایم) کا جانشین بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کثیرالطرفہ نظام پر حملے ہو رہے ہیں اور ہماری خودمختاری ایک بار پھر داؤ پر لگی ہے۔

لولا دا سلوا نے کہا کہ برکس دنیا کی نصف آبادی اور 40 فیصد عالمی معیشت کی نمائندگی کرتا ہے، اور عالمی اداروں جیسے اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف میں اصلاحات کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس بار چین کے صدر شی جن پنگ نے ذاتی طور پر شرکت نہیں کی، بلکہ اپنے وزیراعظم کو بھیجا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ پر عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

برکس اعلامیے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جب کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حملے کو دہشت گرد حملہ کہا گیا۔

گروپ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش“ ظاہر کی اور ایران و ایتھوپیا کی ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کی حمایت کی۔

برکس نے اپنے ترقیاتی بینک کے تحت ایک نئے ملٹی لیٹرل گارنٹی انشیٹوو کی منظوری دی، جس کا مقصد رکن ممالک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر بات کرتے ہوئے رہنماؤں نے غیر مجاز ڈیٹا کے استعمال کو روکنے اور شفاف ادائیگی کے نظام کے قیام پر زور دیا۔

برازیل، جو نومبر میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، نے اس اجلاس کو ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی کوششوں کو اجاگر کرنے کا موقع قرار دیا۔ اس کے برعکس، ٹرمپ نے امریکی ماحولیاتی اقدامات کو محدود کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چین اور یو اے ای نے ریو میں برازیل کے وزیر خزانہ سے ملاقات میں ”ٹروپیکل فاریسٹ فارایور“ فنڈ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، جس کا مقصد دنیا بھر کے خطرے سے دوچار جنگلات کا تحفظ ہے۔