Business Recorder - Pakistan

حکومت کا الیکٹرک وہیکل پالیسی میں اہم پیش رفت، 100 ارب روپے کی سبسڈی پر غور
قومی الیکٹرک وہیکل (این ای وی) پالیسی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن اور معروف انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے مجوزہ 100 ارب روپے کے سبسڈی پیکیج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اس بڑی سبسڈی کے پیچھے سوچ عوامی فلاح اور ماحولیاتی تحفظ کے دوہرے مقاصد پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ای وی پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ نہ صرف ہوا کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ پاکستان کے درآمدی تیل پر انحصار میں بھی واضح کمی کا باعث بنے گی، جس سے ملکی اربوں ڈالر کا تیل درآمدی بل کم ہو گا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ ہماری منزل ایک سموگ فری، آلودگی سے پاک اور خوشحال پاکستان ہے۔“ انہوں نے اعلان کیا کہ این ای او پالیسی کے تحت ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور صاف و پائیدار ٹرانسپورٹ کی طرف منتقلی کو فروغ دیا جا سکے۔