Business Recorder - Pakistan

ایران کے فوجی سربراہ کی آرمی چیف سے گفتگو، پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اتوار کے روز ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جنہیں تہران نے بلااشتعال جارحیت قرار دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ”ارنا“ کے مطابق، ایرانی فوجی سربراہ نے یہ بات آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اس دوران اسلام آباد کے اصولی مؤقف اور ایران سے اظہارِ یکجہتی کو سراہا، جسے انہوں نے اسرائیل کی جانب سے مغربی اتحادیوں کی حمایت سے مسلط کی گئی ”12 روزہ جنگ“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے دوران ایران کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں سینئر کمانڈرز کی شہادت بھی شامل ہے۔ تاہم ایران نے فیصلہ کن جوابی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نہ صرف اس تنازعے میں براہِ راست ملوث تھا بلکہ اس نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے صہیونی ریاست کو بچانے کے لیے اپنی مکمل فوجی طاقت بھی متحرک کی۔

جنرل عبدالرحیم موسوی نے متعدد مغربی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے اسرائیل کی کھلم کھلا اور عملی حمایت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025