Business Recorder - Pakistan

قومی اسمبلی نے 818.79 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی نے شدید مخالفت اور شور شرابے کے باوجود مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کے لیے مجموعی طور پر 818.79 ارب روپے کی سپلیمنٹری اور اضافی گرانٹس کی منظوری دے دی جس کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے اضافی اخراجات کی اجازت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے مالی سال 2023-24 کے لیے 398.93 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس، 2024-25 کے لیے 389.86 ارب روپے کی گرانٹس اور 2023-24 کے لیے 30 ارب روپے کی اضافی گرانٹس کی منظوری دی۔

ایوان میں پیش کیے گئے دستاویزات میں مالی سال 2025-26 کے لیے مجاز اخراجات کا شیڈول، 2023-24 اور 2024-25 کے لیے ضمنی مجاز اخراجات کا شیڈول اور 2023-24 کے لیے اضافی مجاز اخراجات کا شیڈول شامل تھا۔

وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 83 کے تحت اہم بجٹ دستاویزات ایوان میں پیش کیں۔

انہوں نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے عمل میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی بھرپور شرکت اور قیمتی تجاویز پر دلی شکریہ ادا کیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایوان کے دونوں جانب سے دی گئی تجاویز اور تعمیری آراء نے بجٹ کے عمل کی کامیاب تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بجٹ پر بحث کے دوران کھل کر اپنی آراء کا اظہار کیا اور اسے جمہوری روایات کی ایک نمایاں علامت قرار دیا۔

انہوں نے خصوصی طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپوزیشن کو اپنی رائے پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے پارلیمانی عملے، افسران اور دیگر سرکاری ملازمین کی بھی تعریف کی جنہوں نے اجلاس کے دوران انتھک محنت اور لگن سے کام کیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے قانون سازی کی اُس ٹیم کا خاص طور پر ذکر کیا جس نے بجٹ کی درست اور مکمل دستاویزات کی تیاری کے لیے شب و روز محنت کی۔

انہوں نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قانون و انصاف ڈویژن کی خدمات کو بھی سراہا اور بجٹ کے عمل میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسزکی ٹیموں، بشمول اپوزیشن لابی اور قومی اسمبلی کی لائبریری میں تعینات عملے کی مسلسل معاونت اور بجٹ اجلاس کے دوران بروقت مدد پر بھی بھرپور تعریف کی۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین کی انتھک محنت کے اعتراف میں وزیر خزانہ نے پانچ بنیادی تنخواہوں کے برابر خصوصی اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025