Business Recorder - Business & Finance

سوئی ناردرن کا مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کے قیام کا فیصلہ، بورڈ منظوری حاصل کرلی
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی قائم کرنے کے لیے بورڈ کی منظوری حاصل کرلی ہے جسے کاروبار میں تنوع اور آپریشنز کے پھیلاؤ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

او ایم سی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنی 638 ویں میٹنگ جو بدھ 25 جون 2025 کو منعقد ہوئی میں مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کے قیام/رجسٹریشن کی منظوری دی ہے جس کا مجاز شئیر کیپٹل 1 ارب روپے اور ابتدائی ادا شدہ کیپٹل 50 لاکھ روپے ہوگا۔

نوٹس کے مطابق ایس این جی پی ایل کی جانب سے کمپنی کے رجسٹریشن کے لیے ہونے والے تمام اخراجات نئی کمپنی پر عائد کیے جائیں گے اور اس کے قیام کے بعد ان کی وصولی کی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل نے مالی سال 2023-24 میں اپنی تاریخ کا سب سے بلند منافع قبل از ٹیکس تقریباً 30 ارب روپے حاصل کیا۔

بعد از ٹیکس منافع 19 ارب روپے کے شاندار ریکارڈ پر پہنچ گیا، جو فی شئیر آمدنی (ای پی ایس) 29.92 روپے کے برابر ہے ۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ 1913 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہو چکا ہے) کے تحت قائم کی گئی ہے۔ کمپنی کا بنیادی کام قدرتی گیس کی خریداری، ترسیل، تقسیم اور فراہمی ہے۔