Business Recorder - Business & Finance

سمیٹری گروپ نے پاکستان کا پہلا جنریٹو اے آئی کری ایٹو اسٹوڈیو لانچ کردیا
سِمیٹری گروپ لمیٹڈ نے پاکستان کا پہلا جنریٹو اے آئی تخلیقی(کری ایٹو) اسٹوڈیو باضابطہ طور پر لانچ کردیا ۔

کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو جاری ایک اعلامیے میں لکھا کہ
افیئر اسٹوڈیو ڈاٹ اے آئی کا مقصد برانڈز کے تخلیقی انداز اور ذہانت پر مبنی کہانی گوئی کے ذریعے جڑنے کے طریقے کو نئی جہت دینا ہے۔

اس اسٹوڈیو سے توقع ہے کہ یہ پاکستان میں اشتہاری فلموں جیسے تخلیقی مواد کی تیاری کا انداز بدل کر رکھ دے گا، جبکہ اس کا آغاز سِمیٹری گروپ کی اے آئی پر مبنی تخلیقی سلوشن میں اسٹریٹجک توسیع کی عکاسی کرتا ہے — جو ڈیجیٹل تبدیلی اور برانڈ انگیجمنٹ میں جدت کی قیادت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

گروپ نے مزید بتایا کہ وہ افیئر اسٹوڈیو ڈاٹ اے آئی میں 70 فیصد ایکویٹی حصص کا مالک ہے اور اس منصوبے کی اسٹریٹجک نگرانی بھی اس کے پاس ہے، جو کمپنی کی اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل تجربات میں جدت اور ترقی کی وسیع تر حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتی ہے۔

یہ منصوبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گروپ نئے دور کے تخلیقی ماڈلز متعارف کرانے کے لیے انسانی جذبات اور ذہین ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔

سِمیٹری گروپ لمیٹڈ ایک نمایاں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ایکسپیرینسز کمپنی ہے، جو اہم کاروباری شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور تبدیلی میں مہارت رکھتی ہے۔ کمپنی کو ڈیجیٹل اسٹریٹجی، ٹرانسفارمیشن، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل کامرس، ڈیٹا سائنس، موبیلٹی، ریٹیل/ریسرچ اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔