Business Recorder - Business & Finance

ریکوڈک منصوبہ: بیرک گولڈ اور کوماتسو کے درمیان 440 ملین ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا
کینیڈین مائننگ کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن  جو ریکوڈک مائننگ جوائنٹ ونچر کی آپریٹر ہے، نے جاپانی تعمیراتی آلات بنانے والی کمپنی کوماتسو کے ساتھ ریکوڈک کاپر-گولڈ پروجیکٹ کے لیے بنیادی کان کنی کے آلات کی فراہمی کے حوالے سے 440 ملین ڈالر کا معاہدہ  کیا ہے، ان آلات کی ترسیل 2026 سے شروع ہوگی۔

کوماتسو نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ سال کیلئے 440 ملین ڈالر مالیت پر مشتمل یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں کمپنی کی کان کنی کے شعبے میں پہلی بڑی فراہمی ہے اور یہ دونوں کمپنیوں کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے شراکت دارانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

کوماتسو نے بتایا کہ ریکوڈک آپریشنز کی معاونت کے اپنے عزم کے تحت کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ کوماتسو پاکستان مائننگ (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کرے، جو ریکوڈک میں تکنیکی مہارت اور سروسز کی فراہمی کے لیے مخصوص ہوگی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ خطے میں آلات کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لیے دبئی، متحدہ عرب امارات میں واقع ہمارے علاقائی صدر دفتر ’کوماتسو مڈل ایسٹ ایف زی ای‘ میں بھی اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

بیرک گولڈ کے صدر اور سی ای او مارک بریسٹو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ہمارے اور پاکستان میں کان کنی کے مستقبل میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے اور کوماتسو کے ساتھ ہماری شراکت داری اس وژن کا ایک اہم حصہ ہے۔

بیان کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے لیے فراہم کیے جانے والے آلات میں شامل ہیں: کوماتسو 980E-5 الٹرا کلاس ہال ٹرکس، P&H 4100XPC اے سی الیکٹرک روپ شاولز، کوماتسو PC7000-11 مائننگ ایکسکیویٹرز، اور کوماتسو WE2350-2 الیکٹرک وہیل لوڈرز، جو منصوبے کی ضروریات کے لیے جدید اور بھاری مشینری پر مشتمل ایک جامع پیکیج ہے۔

صدر کوماتسو مائننگ بزنس ڈویژن پیٹر سالڈٹ  نے کہا کہ بیرک کوماتسو کے لیے ایک اہم عالمی شراکت دار ہے اور ہم ریکوڈک کی ترقی میں مدد دینے کے لیے اس تعلق کو مزید وسعت دینے پر پُرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی وسعت اور پیچیدگی ایسے جدید اور کارکردگی سے بھرپور آلات کا تقاضا کرتی ہے جن کی قابلیت ثابت شدہ ہو، اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے الٹرا کلاس ہال ٹرک، الیکٹرک روپ شاولز اور دیگر کان کنی مشینیں اس چیلنج پر پورا اتریں گی۔ ہم بیرک کے ساتھ مل کر کان کنی کے شعبے میں پیداوار اور جدت کو فروغ دینے کے لیے شراکت جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

ریکوڈک کو عالمی معیار کی تانبے اور سونے کی کان بننے کی توقع ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔