Business Recorder - World

ایرانی ریڈار کو نشانہ بنایا لیکن ٹرمپ کی کال کے بعد مزید حملے روک دیے،اسرائیل کا دعویٰ
اسرائیل نے منگل کے روز جنگ بندی کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد تہران کے قریب ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، جو ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ تاہم، اسرائیل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو کے بعد اس نے مزید حملوں سے گریز کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے عوامی طور پر اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد، لیکن اس کے نافذ ہونے سے قبل، ایران پر حملہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ، جنہوں نے گزشتہ رات ہی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، نے ایران کی جانب سے مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے منصوبوں پر بھی تنقید کی ہے۔

تہران نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کا آغاز اسرائیلی وقت کے مطابق صبح 7 بجے (0400 جی ایم ٹی) ہونا تھا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد بھی اسرائیل نے ڈیڑھ گھنٹے تک حملے جاری رکھے۔

اس کے برعکس، اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے صبح 3 بجے (جی ایم ٹی کے مطابق نصف شب) حملہ کیا، یعنی جنگ بندی کے باضابطہ آغاز سے چار گھنٹے قبل۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ بات پسند نہیں آئی کہ اسرائیل نے جنگ بندی طے پانے کے فوراً بعد حملہ کر دیا۔

منگل کی صبح ایران کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہر بیئرشیبہ پر میزائل حملے میں 4 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جنگ بندی کے آغاز سے قبل کیا گیا تھا۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفترِ سے جاری بیان میں یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے نافذ ہونے کے چھ منٹ بعد ایک میزائل داغا، اور تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد یعنی صبح 10 بج کر 25 منٹ (0725 جی ایم ٹی) پر مزید دو میزائل فائر کیے۔ ان میزائلوں کو یا تو فضا میں روک لیا گیا یا وہ غیر آباد علاقوں میں گرے، جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے قریب واقع ایک ریڈار تنصیب کو تباہ کر دیا۔

اسرائیل نے ایران پر مزید حملے اس لیے نہیں کیے کیونکہ وزیرِاعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان گفتگو ہوئی، تاہم دفترِ وزیرِاعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ بات چیت ریڈار تنصیب پر حملے سے پہلے ہوئی یا بعد میں۔

وقائع کی ترتیب سے متعلق تبصرے کے لیے وزیرِاعظم کے دفتر سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔