Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور چین کا ایران، اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان اور چین نے منگل کو ایران-اسرائیل کشیدگی کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ایران-اسرائیل تنازع پر گفتگو کے دوران چینی سفیر نے عالمی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحران کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے فعال، تعمیری اور مثبت کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ جاری سی پیک منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم پر پوری طرح قائم ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اہم منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان میں ایم ایل-ون، قراقرم ہائی وے کی ازسرنو تعمیر، گوادر بندرگاہ کی فعالی اور زراعت، صنعت اور آئی ٹی شعبوں میں تعاون شامل ہے، ۔

وزیراعظم نے چین کی مستقل مالی و اقتصادی معاونت پر گہرے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حمایت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دی اور ملک کی مجموعی معاشی صورتِ حال میں بہتری کا باعث بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاونت حکومت کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لیے نہایت اہم ہے۔