Business Recorder - World

اسرائیل نے بھی ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کرلیا
اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے کیونکہ اسرائیل نے تہران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کو ختم کرنے کا اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صدر ٹرمپ اور امریکہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے ایرانی جوہری خطرے کے خاتمے اور دفاع میں بھرپور ساتھ دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اہداف کے حصول اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے بعد اسرائیل نے باہمی جنگ بندی کی امریکی صدر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی اب نافذ العمل ہے اور دونوں ممالک سے اس کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران نے میزائلوں کے کئی حملے کیے جن میں اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔

نیتن یاہو جو منگل کی شام بعد میں ایک بیان جاری کریں گے نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیل بھرپور جواب دے گا۔

اسرائیل نے ہفتے کے اختتام پر امریکہ کے ساتھ ملکر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے،یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ایران نے  جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی موجودگی سے انکار کیا ہے، تاہم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اگر ایران ایسا کرنا چاہے تو دنیا اسے ایسا کرنے سے  روک نہیں سکیں گی۔