Business Recorder - World

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی دی تھی
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پیر کے روز دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ یہ بات رائٹرز نے اپنی  رپورٹ میں ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتائی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مغربی سفارتکار نے بتایا کہ دوپہر سے ایران کی جانب سے خلیجی عرب ریاست میں واقع امریکا کے زیرِ انتظام العدید ایئربیس پر ایک معتبر حملے کی دھمکی موجود تھی۔

مغربی سفارتکار کا بیان اس وقت سامنے آیا جب قطر نے یہ اعلان کیا کہ رہائشیوں اور سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی سفارتخانے نے قطر میں موجود امریکی شہریوں کو احتیاط کے طور پر گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا کیونکہ امریکی بمبار طیاروں نے ہفتے کے اختتام پر ایران کے زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر 30,000 پاؤنڈ وزنی ”بنکر بسٹر“ بم گرائے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے امکان کو کھلے عام زیرِ بحث لایا ہے۔

پیر کو اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے تہران میں سیاسی قیدیوں کی ایک جیل کو نشانہ بنایا، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ وہ اب صرف عسکری یا جوہری تنصیبات ہی نہیں بلکہ ایران کے نظامِ حکومت کے بنیادی ستونوں کو بھی ہدف بنا رہا ہے۔

دو امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے اندازہ لگایا ہے کہ ایران جلد ہی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے، اگرچہ امریکہ اب بھی سفارتی حل کا خواہاں ہے تاکہ ایران کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کرے۔

اگرچہ ایران نے خلیجی خطے سے تیل کی ترسیل کو چیلنج کرنے کی دھمکی دی ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تاجروں کو شک ہے کہ ایران ایسی کوئی کارروائی کرے گا جو عالمی رسد میں خلل ڈالے۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، کیونکہ تہران اپنے چند باقی ماندہ عالمی اتحادیوں میں سے ایک، روس ، سے آئندہ اقدامات کے لیے سفارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔