Business Recorder - World

مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے مختلف ایئر لائنز کی عالمی پروازیں متاثر
عالمی ایئر لائنز نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث اپنی پروازیں معطل یا کم کر دی ہیں کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے اور امریکہ بھی اس تنازع میں شامل ہو چکا ہے۔

امریکہ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کے جوہری مراکز پر فضائی حملے کیے جو کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک ہفتے سے جاری مہلک میزائل حملوں کے تبادلے کے بعد کیے گئے ہیں۔

ایئر لائنز کی تازہ ترین صورتِ حال (مشرقِ وسطیٰ تنازع کے تناظر میں):

یورپی ایئر لائنز

برٹش ایئرویز نے اتوار کو لندن ہیٹرو سے دبئی اور دوحہ کے لیے پروازیں منسوخ کیں، تاہم پیر کو اعلان کیا کہ یہ پروازیں اب معمول کے مطابق چلیں گی۔

ایئر فرانس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں کم از کم منگل تک معطل کر دی ہیں، جب کہ پیرس-تل ابیب روٹ کی معطلی 14 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایئر فرانس کی کم لاگت ایئر لائن ٹرانساویا نے پیرس سے بیروت تک پروازیں 30 جون تک معطل کر دی ہیں، جبکہ تل ابیب روٹ 7 ستمبر تک بند رہے گا۔

جرمنی کی لفتھانزا گروپ (جس میں سوئس، آسٹرین، اور ITA بھی شامل ہیں) نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے تمام پروازیں 30 جون تک معطل کر دی ہیں۔

– عمان اور اربیل (عراق) کی پروازیں 11 جولائی تک بند رہیں گی۔
– تل ابیب اور تہران کے لیے پروازیں 31 جولائی تک معطل ہیں۔
– گروپ نے ان ممالک کی فضائی حدود سے بھی پرہیز شروع کر دیا ہے جو تنازع میں ملوث ہیں۔

یونان کی ایجین ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں 12 جولائی تک بند کر دی ہیں، جب کہ عمان، بیروت، اربیل کے روٹس 28 جون تک بند رہیں گے۔

ترک ایئرلائن پیگاسس نے عراق، اردن، لبنان کے لیے پروازیں 30 جون تک اور ایران کے لیے 30 جولائی تک منسوخ کر دی ہیں۔

ترک ایئر لائنز کی بغداد، دمشق اور تہران کے لیے کوئی پرواز 1 جولائی سے پہلے دستیاب نہیں۔

فن ایئر (Finnair) نے دوحہ کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں اور ایران، عراق، شام، اور اسرائیل کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اور کینیڈین ایئر لائنز کی صورتحال

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ 18 جون سے 3 جولائی کے درمیان دبئی کے لیے اور دبئی سے پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس دوران مخصوص حالات میں بغیر اضافی چارجز کے ٹکٹ تبدیل کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

اسی طرح یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 13 جون سے یکم اگست تک تل ابیب کی پروازوں کے لیے بھی لچکدار پالیسیاں متعارف کروائی ہیں تاکہ مسافر اپنی بکنگز کو یورپ کے دیگر بڑے شہروں کے لیے دوبارہ بک کر سکیں۔

ایئر کینیڈا نے 18 جون سے ٹورنٹو سے دبئی کے لیے اپنی روزانہ کی سیدھی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں اور امکان ہے کہ یہ معطلی بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

ایئر کینیڈا کی ویب سائٹ کے مطابق مسافروں کے لیے یورپی ممالک میں کسی پارٹنر ایئر لائن کے ذریعے سفر جاری رکھنا ممکن ہے۔

امریکن ایئر لائنز نے مسافروں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنی 19 جون سے 20 جولائی کے درمیان کی بکنگز بغیر کسی فیس کے دوحہ کے لیے تبدیل کر سکیں۔