Business Recorder - World

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ہرمز کی بندش پر اہم فیصلہ کرے گی
ایران کی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے اتوار کے روز رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی، حالانکہ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ اس اقدام کی حمایت کر چکی ہے۔

آبنائے ہرمز، جس کے ذریعے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی عالمی طلب گزرتی ہے، کو بند کرنے کی دھمکی ایران طویل عرصے سے مغربی دباؤ کے خلاف ایک حکمتِ عملی کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں یہ دباؤ امریکی حملوں کے بعد اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

تاہم، فی الحال یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اور نہ ہی یہ بات سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے واقعۃً اس حوالے سے کوئی بل منظور کیا ہے۔

دریں اثنا ایران کے مقامی میڈیا میں ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فی الحال، پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ہمیں آبنائے ہرمز کو بند کر دینا چاہیے، لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی رکنِ پارلیمنٹ اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اسماعیل کوثری نے اتوار کے روز ینگ جرنلسٹس کلب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایجنڈے پر موجود ہے اور جب بھی ضرورت پڑی، یہ اقدام کیا جائے گا۔

جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اتوار کو سوال کیا گیا کہ کیا تہران واقعی آبنائے ہرمز کو بند کرے گا، تو انہوں نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ایران کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

آبنائے ہرمز عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے، یہ خلیج فارس کو خلیج عمان اور آگے بحرِ عرب سے جوڑتی ہے۔

اس کی چوڑائی سب سے تنگ مقام پر صرف 21 میل (33 کلومیٹر) ہے،
جبکہ جہازوں کے گزرنے کی دونوں سمتوں میں مخصوص راستے صرف 2 میل (3 کلومیٹر) چوڑے ہیں۔