Business Recorder - Pakistan

4 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت، نیشنل شپنگ کارپوریشن کیلئے جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعہ کو حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس ای) کے بیڑے میں توسیع کیلئے جہاز لیز پر حاصل کیے جائیں۔

وزیرِاعظم آفس (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پیشرفت اسلام آباد میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس ای) کے معاملات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں جہازوں کی کمی کے باعث ملک کو سمندری تجارت پر ہر سال قومی خزانے سے 4 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے پی این ایس ای کے لیے ایک کاروباری منصوبہ طلب کیا ہے جسے دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

منصوبے میں ایک جامع روڈ میپ پیش کیا جائے جو خزانے پر سالانہ 4 ارب ڈالر کے بوجھ کے خاتمے کی مؤثر حکمت عملی فراہم کرے۔

پی این ایس سی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ادارے کے پاس اس وقت مختلف اقسام کے دس جہاز موجود ہیں جن کی مجموعی مال برداری کی صلاحیت 724,643 ٹن ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  ملک کی قومی پرچم بردار کمپنی ہے جو بنیادی طور پر عالمی سطح پر خشک اور مائع سامان کی ترسیل کے کام میں مصروف ہے۔

یہ ادارہ 1979 میں نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پاکستان شپنگ کارپوریشن کے انضمام کے ذریعے قائم کیا گیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  وزارت بحری امور، حکومتِ پاکستان کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن اقبال چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری، اور پی این ایس سی  کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یا د رہے کہ فروری میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کی بحری صنعت کو بحال کرنے کے لیے ایک وسیع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دی تھی۔

اصلاحاتی منصوبے کے اہم نکات میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  کی ازسرِنو تنظیم، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی جدید خطوط پر تشکیل اور ملک کے تمام بندرگاہوں پر ٹیرف کو یکساں بنانے کا عمل شامل ہے۔