Business Recorder - World

ایرانی وزیر خارجہ ہفتے کو ترکیہ میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع
ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ہفتے کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی 51 ویں کونسل کا خصوصی اجلاس متوقع ہے جس میں اسرائیل کے حالیہ حملوں، خصوصاً اراک میں خنداب جوہری تنصیب پر ہونے والے حملے پر غور کیا جائیگا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس مقام پر ایک جزوی طور پر تعمیر شدہ ہیوی واٹر ری ایکٹر کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیاروں کے درجے کا پلوٹونیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترکیہ نے اسرائیل پر شدید تنقید کی اور اس کے اقدامات کو غیر قانونی قرار  دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کررہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دو روزہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان مسلم ممالک پر زور دیں گے کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کے مقابلے کے لیے متحد ہوں۔

صدر رجب طیب اردوان بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم جس کے 57 رکن ممالک ہیں، طویل عرصے سے مسلم ممالک کے لیے ایک سیاسی اور سفارتی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔