Business Recorder - Pakistan

پاکستان نیوی کا ریسکیو آپریشن، بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر پر سوار بھارتی عملے کے زخمی رکن کو بچالیا
پاکستان نیوی نے انسانی ہمدردی کے جذبے اور بین الاقوامی سمندری ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر پر سوار بھارتی عملے کے زخمی رکن کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے فوری طبی امداد کے لیے ہنگامی پیغام بھیجا۔ ٹینکر پر موجود بھارتی شہری زخمی تھا اور فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔

ایمرجنسی الرٹ موصول ہوتے ہی پاکستان نیوی کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر  نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے امدادی مشن شروع کیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مدد سے زخمی بھارتی عملے کے رکن کو بحفاظت نکال کر کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بروقت اور مؤثر آپریشن پاکستان نیوی کی سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ سے وابستگی کا مظہر ہے، چاہے متاثرہ فرد کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ یہ واقعہ پاکستان نیوی کے اس مثالی کردار کی تصدیق کرتا ہے جو وہ علاقائی پانیوں میں بین الاقوامی سمندری اصولوں کی پاسداری، سلامتی کی فراہمی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے لیے ادا کر رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025