Business Recorder - World

ایران اور اسرائیل کے درمیان پانچویں روز بھی حملوں کا تبادلہ، ٹرمپ کا تہران خالی کرنے پر زور
ایران اور اسرائیل نے منگل کو مسلسل پانچویں دن ایک دوسرے پر حملے کیے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ تہران کو فوری خالی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے کے لیے پیش کردہ معاہدہ مسترد کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر کینیڈا میں جاری گروپ آف سیون (جی سیون) اجلاس سے پیر کو قبل از وقت روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔ فاکس نیوز نے اطلاع دی کہ وہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے والے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا:
ایران کو وہ معاہدہ دستخط کرنا چاہیے تھا جو میں نے کہا تھا۔ افسوسناک، اور انسانی جانوں کا ضیاع۔ صاف الفاظ میں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران خالی کر دینا چاہیے!“

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ٹرمپ کی جلد روانگی کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ فوری مقصد ایران و اسرائیل کو امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر راضی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، ایک پیشکش کی گئی ہے، جس میں جنگ بندی اور وسیع تر مذاکرات کی شروعات شامل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فریقین کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، منگل کی صبح تہران میں زوردار دھماکوں اور فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی اطلاعات آئیں۔ نطنز، جو کہ ایک اہم جوہری تنصیب ہے، وہاں بھی فضائی دفاع متحرک رہا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر رہا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ٹرمپ ابھی بھی ایران سے جوہری معاہدہ چاہتے ہیں لیکن امریکہ اپنے خطے میں مفادات کا دفاع کرے گا۔

تل ابیب میں آدھی رات کے بعد ایرانی میزائل حملے کے بعد سائرن بجنے لگے اور دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ایران نے گزشتہ پانچ دنوں میں 224 شہری ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ اسرائیل کے مطابق 24 شہری مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بتاتے ہیں کہ ایرانی حملوں کی وجہ سے 3,000 کے قریب اسرائیلیوں کو انخلاء کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق، ایران نے عمان، قطر اور سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوری جنگ بندی پر آمادہ کریں۔ اس کے بدلے ایران جوہری مذاکرات میں نرمی دکھائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر کہا
اگر صدر ٹرمپ واقعی سفارتکاری چاہتے ہیں اور اس جنگ کو روکنا چاہتے ہیں، تو اگلے اقدامات اہم ہوں گے۔ اسرائیل کو جارحیت بند کرنا ہو گی، بصورت دیگر ہمارا ردعمل جاری رہے گا۔

نیتن یاہو نے پیر کو کہا کہ اسرائیل ایران کے جوہری اور میزائل پروگرامز سے لاحق خطرات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ اگر یہ کسی اور طریقے سے ممکن ہو تو ٹھیک ہے، لیکن ہم نے 60 دن کا موقع دیا تھا۔

ٹرمپ نے جمعہ کو، اسرائیلی حملے کے پہلے دن، رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے ایران کو 60 دن دیے تھے تاکہ وہ یورینیم کی افزودگی روکے، لیکن ایران نے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

منگل کو ایشیا میں کاروباری دن کے آغاز پر ٹرمپ کی تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد تیل کی قیمتیں 2 فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں، جو پیر کو ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خواہش کی خبروں کے بعد کم ہوئی تھیں۔

چینی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

سیکیورٹی خدشات اور اسرائیلی فضائی حدود کی بندش کے باعث چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد زمینی سرحدی راستوں سے اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ایران-اسرائیل فضائی جنگ، جو دونوں دیرینہ دشمنوں کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی جھڑپ بن چکی ہے، پیر کو شدت اختیار کر گئی۔ اسرائیل نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اور یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے بی بی سی کو بتایا کہ نطنز پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور 15,000 سینٹری فیوجز تباہ ہوئے ہیں، جبکہ فردو کا پلانٹ بڑی حد تک محفوظ رہا ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان عمان میں 15 جون کو طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران مذاکرات ممکن نہیں۔

اسرائیل نے اپنی فضائی جنگ کا آغاز اچانک حملے سے کیا جس میں ایران کے تقریباً تمام اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور معروف جوہری سائنسدان مارے گئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور وہ حملے مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو  جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا:
جیسا کہ میں بار بار کہتا آیا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ کوئی معاہدہ ہو گا۔ اگر ایران نے دستخط نہ کیے تو یہ ان کی حماقت ہو گی۔

ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ٹرمپ جی سیون کے اس مجوزہ بیان پر دستخط نہیں کریں گے جس میں کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ،بیان میں ایران پر تنقید اور اسرائیل کے دفاع کے حق کا ذکر ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیے جا سکتے اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔