Business Recorder - Editorials

سندھ بجٹ
سندھ کا بجٹ 2025-26 وفاقی بجٹ کے مقابلے میں چار پہلوؤں سے زیادہ حقیقت پسندانہ دکھائی دیتا ہے۔ سب سے پہلے آئندہ مالی سال کیلئے موجودہ ریونیو اخراجات میں 12.5 فیصد اضافے کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ آپریٹنگ اخراجات پر مہنگائی کے حقیقی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے — جو کہ ایک معقول اور حقیقت پر مبنی اندازہ ہے۔

اس کے برعکس وفاقی بجٹ میں مہنگائی کے بڑھتے دباؤ کو موجودہ اخراجات میں مناسب طور پر شامل نہیں کیا گیا۔ 2024-25 کے نظرثانی شدہ تخمینوں کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے کل موجودہ اخراجات کا تخمینہ 16.286 ارب روپے کم رکھا گیا ہے۔ یہ اس وقت بھی کیا گیا جب موجودہ اخراجات کے تقریباً تمام شعبوں کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، سوائے قرضوں پر مارک اپ کے، جس میں کمی کی وجہ آئندہ سال کے دوران ڈسکاؤنٹ ریٹ میں متوقع کمی کو قرار دیا گیا ہے — حالانکہ یہ کمی بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری سے مشروط ہے۔

دوسری بات یہ کہ سندھ کے بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے 38 ارب روپے کے صوبائی خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ وفاقی بجٹ میں سندھ سے 298 ارب روپے کے سرپلس کی توقع ظاہر کی گئی ہے (جو کہ وفاقی بجٹ میں مجموعی 1217 ارب روپے کے مجوزہ صوبائی سرپلس کا حصہ ہے، سندھ کے قابل تقسیم محاصل میں 24.55 فیصد حصے کی بنیاد پر)۔ یہ تضاد وفاقی بجٹ میں کی گئی حساب کتاب کو غیر حقیقی اور مضحکہ خیز بناتا ہے۔

علاوہ ازیں، سندھ کا خسارہ اس مفروضے پر مبنی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) آئندہ سال اپنے مقررہ ریونیو اہداف حاصل کرلے گا—حالانکہ ماضی میں یہ ہدف تقریباً ہر سال پورا نہیں ہوسکا اور رواں مالی سال میں اس کمی کو تقریباً ایک کھرب روپے تسلیم کیا گیا ہے۔ سندھ کے بجٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مالی سال 2024-25 میں صوبے کو وفاقی بجٹ میں تخمینہ لگائے گئے حصے سے 104 ارب روپے کم موصول ہوئے۔

تیسری بات حکومتِ سندھ نے بالواسطہ ٹیکسز میں کمی کی جن کا بوجھ غریب طبقے پر امیر طبقے کی نسبت زیادہ پڑتا ہے۔ ان میں پیشہ ورانہ ٹیکس، تفریحی ڈیوٹی، مقامی سیس، ڈرینج سیس، کمرشل گاڑیوں پر موٹر وہیکل ٹیکس اور بعض خدمات پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد شامل ہیں۔ ساتھ ہی حکومت نے ”منفی فہرست“ کی جانب منتقلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام خدمات پر ٹیکس لاگو ہوگا، سوائے اُن خدمات کے جو منفی فہرست میں شامل ہوں گی۔

اس کے برعکس وفاقی بجٹ بدستور بالواسطہ ٹیکسز پر انحصار کرتا ہے، جہاں 70 فیصد سے زائد براہِ راست ٹیکس بھی درحقیقت اشیاء پر عائد کردہ ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کی صورت میں وصول کیے جاتے ہیں۔

اس سے بھی زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ ایف بی آر کی توجہ محصولات بڑھانے کے لیے ایسے نفاذی اقدامات پر مرکوز ہے جن کے تحت ٹیکس کمشنرز کو غیر معمولی اختیارات دینے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ چونکہ ان میں سے کئی افسران پر ماضی میں رشوت اور دھمکیوں کے الزامات لگ چکے ہیں، اس لیے سینیٹ کی کمیٹی نے ان تجاویز کی بروقت مخالفت کی ہے، اور اگر یہ اختیارات منظور ہو گئے تو ان کے خلاف عدالتی چیلنج ناگزیر ہوگا۔

سندھ حکومت نے کچھ خدمات پر ٹیکس میں کمی کی اور دیگر کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کیا، جس کا تعین – امید ہے کہ سیاسی دباؤ کے بجائے – اس بنیاد پر کیا گیا کہ کون سی خدمات غریب طبقے پر امیر کے مقابلے میں زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ میں زرعی آمدنی ٹیکس سے 388 ارب روپے کی اضافی وصولی کا ہدف رکھا گیا ہے، جسے قانون سازی کے مطابق یکم جولائی 2025 سے نافذ کیا جائے گا، تاہم اس کی مؤثریت آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت یکم جنوری 2025 سے تصور کی جائے گی۔ یہ وہی رقم ہے جس کے بارے میں وفاقی وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ مالی سال 2024-25 میں نفاذی اقدامات (enforcement measures) سے اضافی طور پر حاصل کی گئی۔ اسی بنیاد پر آئی ایم ایف قائل ہوا کہ مالی سال 2025-26 میں بھی اتنی ہی رقم اسی ذریعے سے مختص کی جائے، لیکن ساتھ یہ شرط بھی عائد کی کہ اگر حکومت یہ رقم حاصل کرنے میں ناکام رہی تو اُسے کم از کم اتنی ہی مالیت کے اضافی ٹیکس لگانے ہوں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین نے ہفتے کو سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکس سے متعلق تجاویز کے لیے آئی ایم ایف کی منظوری درکار ہوتی ہے — یہ ایک ایسا امر ہے جو عوام  کو پہلے ہی معلوم ہے۔ عوام اور آئی ایم ایف کے عملے، دونوں کی بھرپور حمایت اُن تجاویز کو حاصل ہوتی جو براہِ راست ٹیکسوں کے نفاذ یا ’’ادائیگی کی استطاعت‘‘ کے اصول پر مبنی ہوتی، نہ کہ ان ٹیکسوں کو جو بالواسطہ طریقے سے عائد کیے جاتے ہیں۔

اور آخر میں، سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا بجٹ 1,000 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ اس کے برعکس، وفاقی بجٹ میں تمام صوبوں کے لیے مجموعی ترقیاتی اخراجات 2,869 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو کہ مالی سال 2024-25 کے 2,383 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ تاہم، اس معاملے میں بھی سندھ کے بجٹ اور وفاقی بجٹ کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان نظر آتا ہے: وفاقی حکومت نے سندھ کا حصہ 733 ارب روپے تصور کیا ہے، جو قابلِ تقسیم محاصل میں اس کے 24.55 فیصد حصے کی بنیاد پر ہے۔

حیران کن طور پر، صوبائی بجٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پر روایتی زور کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعلیٰ سندھ  نے وفاقی بجٹ میں آئندہ سال اور رواں سال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے صفر مختص رقم کا کوئی حوالہ دیا۔ ممکنہ طور پر اس کی وجہ معیشت کی مسلسل کمزوری کے باعث نجی شعبے کی سرکاری منصوبوں میں سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی ہے۔

لہٰذا یہ توقع کی جا سکتی تھی کہ سندھ کے کئی شہروں، بشمول کراچی، کو درپیش طویل عرصے سے جاری شدید آبی بحران کے پیش نظر بجٹ میں اس مسئلے کے حل کے لیے رقم مختص کی جاتی — مثلاً سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹس کے قیام پر غور کیا جاتا، اور پانی کو غیر ضروری سرگرمیوں میں استعمال کرنے پر سخت جرمانے عائد کیے جاتے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025