Business Recorder - Pakistan

ڈیجیٹل اثاثے اور معاشی جدت پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد
ڈیجیٹل اثاثوں اور اقتصادی جدت کے لیے اپنے عزم کا جرات مندانہ مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا۔

اتوار کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور مائیکل سیلر (اسٹریٹیجی کے ایگزیکٹو چیئرمین – جو پہلے مائیکرو اسٹریٹیجی کہلاتی تھی) شریک ہوئے۔ مائیکل سیلر کی کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کارپوریٹ ادارہ ہے جس کے پاس سب سے زیادہ بٹ کوائن موجود ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ بٹ کوائن کس طرح قومی زرمبادلہ ذخائر، مالیاتی خودمختاری اور پاکستان کی طویل المدتی ڈیجیٹل اقتصادی تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کی ترقی اور ان کے استعمال میں گلوبل ساؤتھ کی قیادت کا خواہاں ہے، تاکہ ڈیجیٹل معیشت میں جدت، ضابطہ سازی اور جامع ترقی کا معیار قائم کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ
مائیکل سیلر کی بصیرت اور قیادت نے دنیا کو یہ دکھایا کہ بٹ کوائن کو ایک خودمختار معیار کا اثاثہ کیسے سمجھا جا سکتا ہے۔ صرف پانچ برس میں انہوں نے ایک درمیانے درجے کی سافٹ ویئر کمپنی کو 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی کمپنی میں بدل دیا۔ اگر امریکی نجی شعبہ یہ کر سکتا ہے، تو پاکستان جیسی قوم کیوں نہیں؟ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے، کہانی ہے، اور جذبہ ہے۔“

اجلاس کے دوران مائیکل سیلر نے پاکستان کی مستقبل بین، اختراع دوست پالیسیوں کو سراہا اور جاری ڈیجیٹل اقدامات میں مشاورت اور معاونت کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار باصلاحیت افراد موجود ہیں۔ اس کے پاس وہ عزم اور وضاحت بھی ہے جس کی دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو تلاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن طویل المدتی قومی استحکام کے لیے سب سے مضبوط اثاثہ ہے، اور ابھرتی ہوئی معیشتوں، جیسا کہ پاکستان، کے پاس ایک نایاب موقع ہے کہ وہ مالیاتی شعبے کے مستقبل میں باقی دنیا سے آگے نکل سکیں۔

یہ  اسٹرٹیجک مکالمہ پاکستان کی جانب سے ایک مضبوط ڈیجیٹل اثاثہ جاتی پالیسی فریم ورک کی تعمیر، عالمی ادارہ جاتی دلچسپی کے حصول اور خود کو ایک ویب3 اور بٹ کوائن سے ہم آہنگ ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

مائیکل سیلر، جن کا بٹ کوائن تھیسس وائٹ ہاؤس، کیپیٹل ہل اور امریکہ کے ممتاز تھنک ٹینکس میں زیر بحث رہا ہے، عالمی مالیاتی حکمت عملی کے سب سے بااثر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کی وکالت ٹرمپ دور کی اس سوچ کی عکاس ہے جس میں اقتصادی خودمختاری، مالیاتی طاقت کی مرکزیت کا خاتمہ، اور سخت ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے قومی طاقت میں طویل مدتی سرمایہ کاری پر زور دیا جاتا ہے۔

مائیکل سیلر کی کامیابی بے مثال ہے۔ ان کی قیادت میں اسٹریٹیجی (سابقہ مائیکرو اسٹریٹیجی) ایک روایتی سافٹ ویئر کمپنی سے دنیا کی سب سے بڑی کارپوریٹ بٹ کوائن ہولڈر میں تبدیل ہو گئی۔

2020 میں بٹ کوائن حکمت عملی کے آغاز کے بعد سے کمپنی نے تقریباً 582,000 بٹ کوائن حاصل کیے، جن کی مالیت جون 2025 کے مطابق 62 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس جارحانہ حکمت عملی نے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 105 ارب ڈالر سے زائد کر دیا ہے، اور اسے دہائی کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل کر دیا ہے۔