Business Recorder - Pakistan

ازبکستان ایئرلائنز کی اسلام آباد تا تاشقند براہِ راست پرواز کا تاریخی آغاز
ہوابازی اور علاقائی روابط کے ایک تاریخی لمحے میں ازبکستان ایئرلائنز نے ہفتے کے روز اسلام آباد سے تاشقند کے لیے براہِ راست پرواز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جو پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں ایک نئے دور کی ابتداء ہے۔

افتتاحی پرواز HY466  اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر ایک بج کر 9 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں 126 مسافر سوار تھے۔ روانگی سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ازبکستان، تاجکستان، قازقستان اور آذربائیجان کے سفراء کے ساتھ ساتھ پی اے اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ازبکستان ایئرلائنز کے کنٹری منیجر سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

زون 1 میں قائم چیک ان ایریا کو رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا تھا، جس نے ایک خوشگوار اور پُرتپاک ماحول کا سماں باندھ دیا۔ اسٹینڈ 3 پر مسافروں کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، جس کے بعد اپر لاؤنج (A5) میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

ایونٹ کے کامیاب اور منظم انعقاد نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ٹیموں کی مربوط کاوشوں کو اجاگر کیا، جو عالمی فضائی شراکت داری کے فروغ اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

یہ نیا فضائی روٹ پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان عوامی روابط، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، اور مسافروں کو تاشقند کے لیے آسان اور براہِ راست رسائی فراہم کرے گا۔

پی اے اے نے عالمی ہوابازی نیٹ ورکس کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سیاحت، تجارت اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔