Business Recorder - Pakistan

حکومت پر اہم پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید تنقید، خواجہ آصف نے مالی فحاشی قرار دیدیا
وفاقی حکومت کی جانب سے اہم پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے، یہاں تک کہ خود حکومتی صفوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اس اقدام کو مالی فحاشی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ
اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ھے۔ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ھماری تمام عزت آبرو اسکی مرھون منت ھے۔

دوسری جانب، بدھ کے روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اراکینِ پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہوں میں اچانک اضافے کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ
اگر ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں، تو وزراء کی تنخواہوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی تنخواہیں 2 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہیں، تو وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ وزرا، وزرائے مملکت اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں آخری بار کب اضافہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کابینہ وزراء کی تنخواہیں آخری بار 2016 میں بڑھائی گئی تھیں، اور اگر ہر سال باقاعدگی سے اضافہ کیا جاتا تو حالیہ اضافہ اتنا بڑا محسوس نہ ہوتا۔

حکومت نے بجٹ تقریر میں وفاقی ملازمین (گریڈ 1 سے گریڈ 22) کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تاہم، مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کم از کم اجرت کو 37,000 روپے ماہانہ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ اس میں اضافے کے لیے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مطالبات موجود تھے۔