Business Recorder - Markets - Energy

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر منڈی کا محتاط ردعمل، تیل کی قیمتوں میں کمی
جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جو ایشیائی تجارتی سیشن میں حاصل کیے گئے ابتدائی اضافے کے برعکس رجحان تھا۔ مارکیٹ شرکا نے مشرق وسطیٰ سے امریکی عملے کی جزوی منتقلی اور ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری مذاکرات کے تناظر میں احتیاطی رویہ اختیار کیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے 30 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 69.47 ڈالر فی بیرل پر  ہوئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 23 سینٹ یا 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 67.92 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ بدھ کے روز برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو ”خطرناک جگہ“ قرار دیتے ہوئے وہاں سے عملے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد کیلئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ کشیدگی کے خدشے نے تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹ کا خطرہ پیدا کیا ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان اتوار کو طے شدہ مذاکرات سے امید ہے کہ کشیدگی میں کمی آئے گی۔

کامنوَلتھ بینک آسٹریلیا کے ماہر ویوک دھار نے کہا کہ برینٹ کی قیمت 70 ڈالر سے اوپر جانا وقتی ردعمل تھا، کیونکہ امریکی حکام نے کسی مخصوص ایرانی خطرے کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم جغرافیائی تناؤ کی وجہ سے برینٹ کی قیمت 65 ڈالر سے اوپر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، امریکی محکمہ توانائی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی ہے، جو تجزیہ کاروں کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے۔

اُدھر ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے یا امریکا نے تصادم شروع کیا تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ یہ صورتحال آئندہ دنوں میں تیل کی عالمی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔